ETV Bharat / bharat

IND VS NZ: ہندوستان نے طوفانی آغاز کے بعد 184 رن بنائے - sports news

ہندوستانی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے اور آخری ٹی 20 میچ میں طوفانی شروعات کا فائدہ نہیں اٹھا پائی لیکن آخری اوور میں بہترین اسٹرائیک کی بدولت مقررہ 20 اووروں میں سات وکٹوں پر 184 رن کا مشکل اسکور بنا سکی ۔

India scored 184 runs after a stormy start
IND VS NZ: ہندوستان نے طوفانی آغاز کے بعد 184 رن بنائے
author img

By

Published : Nov 21, 2021, 10:43 PM IST

سیریز میں 2-0 کی ناقابل شکست برتری حاصل کرنے والے ہندوستانی کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر پہلے بلےبازی کرنے کا فیصلہ کیا ۔ ہندوستان لوکیش راہول اور روی چندرن اشون کو آرام دے کر ایشان کشن اور یوزویندر چہل کو ٹیم میں لائے ۔ ہندوستان کو روہت اورکشن نے ہندوستان کو طوفانی شروعات دلائی اور پہلے چھ اوور میں 69 رن بنائے۔ اس دوران روہت اور کشن دونوں نے زبردست شاٹس لگائے۔ روہت نے 56 رن کی اپنی اننگز کا تیسرا چھکا لگاتے ہوئے ٹی 20 میں اپنے 150 چھکے مکمل کیے۔

ہندوستان کو پہلا دھچکا ساتویں اوور میں لیفٹ آرم اسپنر مچل سینٹنر نے کشن کو آؤٹ کر کے دیا ۔ کشن نے 21 گیندوں پر 29 رن میں سات چوکے لگائے ۔ سینٹنر نے اس اوور کی آخری گیند پر سوریہ کمار یادو کو بھی پویلین کا راستہ دکھایا ۔ سوریہ لگاتار دوسرے میچ میں سستے میں آؤٹ ہوئے ۔ رشبھ پنت چھ گیندوں میں چار رن بنا کر سینیٹر کے دوسرے اور نویں اوور کی آخری گیند پر آؤٹ ہوئے ۔ پنت کا وکٹ 83 کے اسکور پر گرا۔

کپتان روہت نے چوکا لگا کر اپنی نصف سنچری مکمل کی لیکن پھر وہ لیگ اسپنر ایش سوڈھی کو ریٹرن کیچ دیے بیٹھے ۔ روہت نے آگے بڑھ کر زور دار شاٹ لگایا لیکن گیند سوڈھی کے دائیں ہاتھ میں جا کرچپک گئی ۔ روہت اپنی 26ویں نصف سنچری بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ انہوں نے 31 گیندوں پر 56 رن میں پانچ چوکے اور تین چھکے لگائے۔ روہت کا وکٹ 103 کے اسکور پر گرا ۔ شریاس ایئر اوروینکٹیش ایئر نے پانچویں وکٹ کے لیے 36 رن بنائے لیکن اس کے بعد دونوں بلے باز ایک رن کے فاصلے پر آؤٹ ہو گئے ۔

یہ بھی پڑھیں:

T20 International Match: بھارت-نیوزی لینڈ ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں سکیورٹی انتظامات سخت

وینکٹیش کو ٹرینٹ بولٹ نے چیپ مین کے ہاتھوں کیچ کرایا جبکہ شریاس کو ایڈم ملنے نے آؤٹ کیا۔ وینکٹیش نے 15 گیندوں میں ایک چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 20 رن بنائے جبکہ شریاس نے 20 گیندوں میں دو چوکوں کی مدد سے 25 رن بنائے۔ ہرشل پٹیل نے 11 گیندوں میں دو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 18 رن بنائے۔ اکشر پٹیل دو رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ دیپک چاہر نے آٹھ گیندوں پر دو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 21 رن بنائے۔ ہندوستان کی اننگز 184 رنز کے مضبوط اسکور پر ختم ہوئی ۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے کپتانی سنبھالنے والے سینٹنر 27 رن پر تین وکٹیں لے کر سب سے کامیاب بولر رہے۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.