ETV Bharat / bharat

بھارت میں کورونا ویکسین: 100 کروڑ کا تاریخی عدد پار - کووی شیلڈ

بھارت کو ایک کروڑ ویکسین کی تاریخی کامیابی حاصل کرنے میں 34 دن لگے۔ 20 فروری کو بھارت نے ایک کروڑ ویکسین کا اعداد و شمار حاصل کر لیا تھا۔ پہلے مرحلے میں صرف سینئر سٹیزنز، میڈیکل سروسز کے ملازمین اور کورونا واریرس کو ویکسین دی جا رہی گئی تھی۔ 45 سے زائد افراد کی ویکسینیشن یکم اپریل سے شروع ہوئی۔ 18 سال سے زائد عمر کے افراد کی ویکسینیشن یکم مئی سے شروع ہوئی۔

کورونا ویکسین
کورونا ویکسین
author img

By

Published : Oct 21, 2021, 10:36 AM IST

بھارت نے کورونا وبا کے خلاف جنگ میں ایک نیا مقام حاصل کیا ہے۔ بھارت نے جمعرات کو ویکسین کی 100 کروڑ خوراک کی تاریخی اعداد کو عبور کر لیا ہے۔ یہ کامیابی کوویڈ کے خلاف نو ماہ میں حاصل کی گئی۔ 100 کروڑ ویکسین کی خوراک کا ہندسہ عبور کرنے پر ملک بھر میں جشن کا ماحول ہے۔ اس موقع پر مرکزی حکومت کئی پروگرام منعقد کر رہی ہے۔

ملک میں دنیا کی سب سے بڑی کورونا ویکسینیشن مہم جنوری 2021 میں شروع ہوئی۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے 16 جنوری 2021 کو قومی کوویڈ-19 ویکسینیشن مہم کے پہلے مرحلے کا آغاز کیا۔ حکومت نے آکسفورڈ ایسٹرا زینیکا کی جانب سے منضور شدہ سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا کی ویکسین کووی شیلڈ اور بھارت بائیوٹیک کو ہنگامی طور پر استعمال کرنے کی منظوری دی تھی۔

ویکسینیشن کے دوران ملک میں کئی ریکارڈ بھی بنائے گئے۔ 18 ستمبر کو ملک بھر میں ویکسین کی 25 ملین خوراکیں دی گئیں۔ ملک بھر میں ویکسین دینے کے لیے 52،088 مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ جن میں سے 50،056 سرکاری مراکز ہیں ، جہاں مفت ویکسین دی جا رہی ہے جبکہ 2،032 نجی ہیں۔

ویکسینیشن کے معاملے میں اترپردیش پہلے نمبر پر ہے۔ اب تک 12.21 کروڑ سے زائد افراد یہاں ویکسین لے چکے ہیں۔ مکمل طور پر ویکسین شدہ یعنی دونوں خوراکیں لینے والوں کی تعداد تقریبا 2 کروڑ 78 لاکھ ہے۔ 9.32 کروڑ ویکسینیشن خوراک کے ساتھ مہاراشٹر دوسرے نمبر پر ہے۔ مکمل ویکسینیشن میں مہاراشٹر پہلے نمبر پر ہے۔ یہاں دونوں خوراکیں لینے والوں کی تعداد 2.88 کروڑ ہے۔

مزید پڑھیں: Corona Update: بھارت میں کورونا کے 13,596 نئے کیسز

بھارت کو ایک کروڑ ویکسین کی تاریخی کامیابی حاصل کرنے میں 34 دن لگے۔ 20 فروری کو بھارت نے ایک کروڑ ویکسین کا اعداد و شمار حاصل کر لیا تھا۔ پہلے مرحلے میں صرف سینئر سٹیزنز، میڈیکل سروسز کے ملازمین اور کورونا واریرس کو ویکسین دی جا رہی گئی تھی۔ 45 سے زائد افراد کی ویکسینیشن یکم اپریل سے شروع ہوئی۔ 18 سال سے زائد عمر کے افراد کی ویکسینیشن یکم مئی سے شروع ہوئی۔ بھارت کو پہلے 100 ملین ویکسینیشن کے اعداد و شمار کو چھونے میں 85 دن لگے، لیکن بھارت نے 650 ملین خوراک سے 750 ملین خوراک تک کا سفر صرف 13 دنوں میں مکمل کیا۔

حکومت ہند کے مطابق ملک میں ایک ارب 360 ملین افراد کو یہ ویکسین دی جانی ہے۔ ابھی حکومت ہند نے بچوں کے لیے بھی ویکسین کی منظوری دے دی ہے۔ توقع ہے کہ اگلے سال جنوری 2022 سے 2 سال سے 18 سال کے بچوں کو دی جائے گی۔ فی الحال حکومت ہند کا ارادہ ہے کہ ویکسین کی دونوں خوراکیں دسمبر تک 18 سال سے زیادہ عمر والوں کو فراہم کی جائیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.