ETV Bharat / bharat

'سال 2020 میں یو اے پی اے کے تحت جموں و کشمیر میں سب سے زیادہ کیسز درج' - جموں و کشمیر میں

نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں سخت قانون کے تحت رجسٹرڈ 796 مقدمات میں سے 287 کیسز جموں و کشمیر کے مختلف تھانوں میں 2020 میں رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔

'سال 2020 میں یو اے پی اے کے تحت جموں و کشمیر میں سب سے زیادہ کیسز درج'

author img

By

Published : Sep 18, 2021, 12:47 PM IST

نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو (این سی آر بی) کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال جموں و کشمیر میں یو اے (پی) ایکٹ کے تحت درج مقدمات کے لحاظ سے جموں وکشمیر چارٹ میں سرفہرست ہے۔ یو اے پی ایکٹ کے تحت درج کیے گئے مقدمات میں 36 فیصد کیسز یونین ٹیرٹری جموں و کشمیر کے ہیں۔

اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں سخت قانون کے تحت رجسٹرڈ 796 مقدمات میں سے 287 کیسز جموں و کشمیر کے مختلف تھانوں میں 2020 میں رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔

جموں و کشمیر کے بعد منی پور دوسری نمبر پر ہے جہاں 196 ایسے کیسز درج ہوئے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق جھارکھنڈ میں یو اے (پی) ایکٹ کے تحت 86، آسام میں 76، اتر پردیش میں 72، بہار میں 30، پنجاب میں 19، کیرالہ میں 18، میگھالیہ میں 10، دہلی میں 6، مدھیہ پردیش میں 4 کیس درج ہوئے ہیں۔ اروناچل پردیش، چھتیس گڑھ اور تمل ناڈو میں تین، ہریانہ، ناگالینڈ اور تریپورہ میں دو دو اور آندھرا پردیش، کرناٹک، مہاراشٹر اور مغربی بنگال میں ایک ایک کیس درج کیا گیا ہے-

این سی آر بی کی جانب سے 14 ستمبر کو جاری کردہ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ نو ریاستوں اور چھ یو ٹیز میں یو اے پی اے ایکٹ کے تحت کوئی کیس درج نہیں کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.