ETV Bharat / bharat

Huge Cache Of Weapons Seized شمالی کشمیر میں اسلحہ اور گولہ بارود کا ذخیرہ ضبط

پولیس اور بھارتی فوج نے ایک مشترکہ کارروائی میں شمالی کشمیر کے اوڑی علاقے میں ہتھ لنگہ گاؤں میں ایک تلاشی کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں اسلحی اور گولہ بارود ضبط کیا ہے۔ یہ گاؤں کشمیر کے دو حصوں کو الگ کرنیوالی لائن آف کنٹرول یا ایل او سی کے متصل ہے Huge cache of arms recovered in north Kashmir

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Dec 24, 2022, 4:41 PM IST

Updated : Dec 24, 2022, 5:12 PM IST

سرینگر: شمالی کشمیر کے اوڑی سیکٹر میں پولیس اور فوج نے ایک مشترکہ کارروائی کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود کی بھاری مقدار ضبط کی ہے۔

شمالی کشمیر میں اسلحہ اور گولہ بارود کا ذخیرہ ضبط

ایک بیان میں پولیس نے بتایا کہ اسلحہ اور گولہ بارود کی یہ بھاری مقدار ہتھ لنگہ سیکٹر سے برآمد کی گئی ہے جو شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے اوڑی علاقے میں واقع ہے۔ ہتھ لنگہ گاؤں جموں و کشمیر کو دوحصوں میں تقسیم کرنیوالی لائن آف کنٹرول یا ایل او سی کے متصل ہے۔ ماضی میں اس گاؤں سے عسکریت پسند ایل او سی کے آر پار جاتے تھے لیکن اب ان واقعات میں کافی کمی آئی ہے۔

حکام کے مطابق ضبط کئے گئے ہتھیاروں میں آٹھ اے کے 74 رائفلز بشمول 24 میگزین اور 560 کارتوس، ایک درجن پستول (توکاریف ٹائپ) بشمول 24 میگزین اور 244 کارتوس، 14 ہتھ گولے اور 81 غبارے جن پو پاکستان کا نشان لگا ہے، شامل ہیں۔ پولیس نے یہ وضاحت نہیں کی کہ آیا یہ اسلحہ تازہ ترین دراندازی کے نتیجے میں سرحد پار سے لایا گیا ہے یا اسکی کچھ مختلف تفصیلات ہیں۔

Last Updated : Dec 24, 2022, 5:12 PM IST

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.