جموں میں حکام نے بتایا کہ بدھ کے روز ضلع میں پانچ مبینہ سمگلروں کو گرفتار کیا گیا اور 36 مویشیوں کو ان سے بچانے کا دعویٰ کیا گیا۔
پولیس کے مطابق ضلع کے چوکی چوڑہ میں دو گاڑیوں کو روک کر تلاشی لی گئی۔ تلاشی کے دوران 36 مویشیوں کو برآمد کیا۔
گرفتار افراد کی شناخت محمد یوسف، فیصل بشیر، توصیف احمد شیخ، منیب احمد شیخ، جو جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے رہائشی ہیں اور ضلع جموں کے اکھنور علاقے کے برکت علی کے طور پر ہوئی ہے۔
پولیس نے بتایا کہ معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے۔