ETV Bharat / bharat

DC Budgam Visit Rathsan Block ڈی سی بڈگام نے رٹھسن بلاک کا خصوصی دورہ کیا - ڈی سی بڈگام

ڈی سی نے مقامی لوگوں پر زور دیا کہ وہ کوڑا کرکٹ کو مناسب طریقے سے جمع کرنے اور اس کو ٹھکانے لگانے کو یقینی بنائیں اور ندی نالوں، سڑکوں کے کنارے اور دیگر کھلے مقامات پر کوڑا کرکٹ پھینکنے سے گریز کریں۔ DC Budgam Visit Rathsan Block

ڈی سی بڈگام نے رٹھسن بلاک کا خصوصی دورہ کیا

author img

By

Published : Oct 4, 2022, 9:05 AM IST

بڈگام: جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام کے ڈپٹی کمشنر ایس ایف حامد نے آج بیرواہ کے بلاک رٹھسن کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور وہاں جاری ترقیاتی کاموں کی پیشرفت کا جائزہ لیا۔ ڈی سی بڈگام نے جن علاقوں کا دورہ کیا۔ ان میں وتالپورہ، روسو، سہ پورہ اور رٹھسن شامل ہیں۔ ان تمام گاؤں میں ڈی سی نے زیر التوا کاموں کا جائزہ لیا۔

ڈی سی بڈگام نے رٹھسن بلاک کا خصوصی دورہ کیا

بلاک کی بہتر ترقی پر زور دیتے ہوئے ڈی سی نے متعلقہ آفیسروں کو افرادی قوت میں اضافہ کرنے کی ہدایت دی تاکہ تمام منصوبوں کی تیزی سے تکمیل کو یقینی بنائے جائے۔ جن کاموں کا معائنہ کیا گیا ان میں جے جے ایم، صحت، تعلیم، ایس بی ایم اور دیگر شعبے شامل ہیں۔ صفائی ستھرائی پر زور دیتے ہوئے ڈی سی نے مقامی لوگوں پر زور دیا کہ وہ کوڑا کرکٹ کو مناسب طریقے سے جمع کرنے اور اس کو ٹھکانے لگانے کو یقینی بنائیں اور ندی نالوں، سڑکوں کے کنارے اور دیگر کھلے مقامات پر کوڑا کرکٹ پھینکنے سے گریز کریں۔ ڈی سی نے مختلف سکولوں کا بھی معائنہ کیا اور وہاں تعینات عملے کی حاضری چیک کرنے کے ساتھ ساتھ احاطے میں رکھی گئی صفائی ستھرائی کا بھی معائنہ کیا۔

مزید پڑھیں:۔ DC Budgam Chairs Block Diwas : ڈی سی بڈگام نے کی کھاگ علاقے میں بلاک دیوس کی صدارت

دورے کے دوران ڈی سی نے مختلف عوامی وفود سے بھی ملاقات کی، جنہوں نے ڈی سی کو اپنی ضروریات اور مطالبات سے آگاہ کیا۔ ایس ڈی ایم بیروہ، تحصیلدار ماگام، بی ڈی او رٹھسن، اے ای ای پی ایچ ای اور دیگر افسران ڈی سی کے ساتھ تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.