ETV Bharat / bharat

Bharat Jodo Yatra کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا کرناٹک پہنچی - کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا کرناٹک پہنچی

کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا جمعہ کو 23 ویں دن تمل ناڈو اور کیرالہ سے ہوتی ہوئی کرناٹک پہنچ چکی ہے۔ کرناٹک پہنچنے سے پہلے کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا ’عظیم گرو بسونا کی سرزمین کرناٹک کو نمن، عظیم گرو کی تعلیمات ایک شمولیاتی سماج کی تعمیر کی سوچ ہماری بھارت جوڑو یاترا کی رہنما ہے۔ یہ یاترا کرناٹک کے لوگوں کی آواز ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Sep 30, 2022, 8:25 PM IST

کانگریس کی کنیا کماری سے کشمیر تک کے لئے 7 ستمبر کو شروع ہوئی بھارت جوڑو یاترا جمعہ کو 23 ویں دن تمل ناڈو اور کیرالہ سے ہوتی ہوئی کرناٹک پہنچی۔

پیدل یاترا صبح گڈالو-گڈاپیٹ سے شروع ہوئی اور صبح 9.30 بجے کرناٹک کے چامراج نگر کے او ٹی کالی کٹ جنکشن پر پہنچی جہاں کرناٹک کے لوگوں نے یاتریوں کا شاندار استقبال کیا۔ کالی کٹ جنکشن میں گڈالوپیٹ میں امبیڈکر بھون کے سامنے سے یاتراو دوبارہ شروع ہوئی اور قریب چار کلومیٹر پیدل چل کر پنجاہلی کے بھگوان گیانیشور مندر میں آرام کے لئے پہنچے۔ یاترا کا رات کا قیام بیگور بس اسٹاف گنڈولو پیٹ کے بیگور ولیج ہائی اسکول کے قریب رہا۔

کرناٹک پہنچنے سے پہلے کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا ’عظیم گرو بسونا کی سرزمین کرناٹک کو نمن، عظیم گرو کی تعلیمات ایک شمولیاتی سماج کی تعمیر کی سوچ ہماری بھارت جوڑو یاترا کی رہنما ہے۔ یہ یاترا کرناٹک کے لوگوں کی آواز ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Bharat Jodo Yatra بھارت جوڑو یاترا سینکڑوں لوگوں کی شمولیت کے ساتھ دوبارہ شروع

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.