ETV Bharat / bharat

Owaisi Slams Assam Child Marriage Crackdown آسام میں شادی شدہ لڑکیوں کا کیا ہوگا، اسد الدین اویسی کا حکومت سے سوال - اویسی نے پوچھا شادی شدہ لڑکیوں کا کیا ہوگا

آسام میں کم عمری میں شادی کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کے درمیان ایک خاتون نے خودکشی کر لی۔ اس کی شادی 12 سال کی عمر میں ہوئی تھی۔ اسے ڈر تھا کہ اس کے والدین کو گرفتار کر لیا جائے گا۔ یہاں اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اویسی نے سوال اٹھایا ہے کہ جن لڑکیوں کی شادی ہوئی ہے ان کا کیا ہوگا؟

اسد الدین اویسی کا حکومت سے سوال
اسد الدین اویسی کا حکومت سے سوال
author img

By

Published : Feb 4, 2023, 5:14 PM IST

Updated : Feb 4, 2023, 5:30 PM IST

اسد الدین اویسی کا حکومت سے سوال

گوہاٹی: آسام میں دو دن سے کم عمری کی شادی کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کی جا رہی ہے۔ اس درمیان منکاچار ضلع میں ایک 22 سالہ خاتون نے اپنے والدین کی گرفتاری کے خوف سے خودکشی کر لی۔ اس کی شادی 12 سال میں عمر ہوئی تھی۔ مقتولہ کی شناخت سیما خاتون عرف خوشبو بیگم کے طور پر ہوئی ہے۔ یہ واقعہ منکاچار کے جھاوڈانگ پبیر گاؤں میں پیش آیا۔ والدین کی گرفتاری کے خوف سے سیما خاتون نے پھانسی لگا کر خودکشی کر لی۔ شادی کے وقت سیما خاتون کی عمر صرف 12 سال تھی۔ ان کے شوہر منوج کی موت کورونا وبا کے دوران ہوئی تھی۔

کئی والدین ایسے ہیں جنہیں کم عمر لڑکیوں سے شادی کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے۔ مقتول کے والدین گرفتاری کے خوف میں مبتلا تھے۔ اسی وجہ سے اس نے یہ قدم اٹھایا۔ جمعہ کو ریاست میں کل 2,221 افراد کو بچپن کی شادیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔ ملزمان کی کل تعداد 8134 ہے۔ آسام پولیس نے مزید 3500 ملزمان کو گرفتار کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ کئی ملزمان اپنے گھروں سے بھاگ کر محفوظ مقامات پر پناہ لیے ہوئے ہیں۔ گرفتار افراد کے اہل خانہ نے گزشتہ دو دنوں میں ریاست کے کئی تھانوں کے سامنے مظاہرہ کیا ہے۔

اس معاملے میں گرفتار لوگوں کی بڑی تعداد کی وجہ سے ریاست میں انسانیت کا ایک بڑا مسئلہ بھی ہے۔ دوسری جانب وزیر اعلیٰ ہمنتا بسوا سرما، جو وزارت داخلہ کو بھی سنبھال رہے ہیں انہوں نے ہفتے کے روز کہا کہ کم عمری کی شادی کے خلاف جنگ میں انسانیت کی بنیاد پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ کم عمری کی شادی کے خلاف مہم جاری رہے گی۔ یہ مہم 2026 کے اسمبلی انتخابات تک جاری رہے گی۔

دوسری طرف اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی نے کہا کہ جن لڑکیوں کی شادی ہوگئی ہے ان کا کیا ہوگا، ان کا خیال کون رکھے گا؟ آسام حکومت نے 4000 کیس درج کیے، نئے اسکول کیوں نہیں کھول رہے؟ آسام میں بی جے پی کی حکومت مسلمانوں کے ساتھ متعصب ہے۔ اس نے اوپری آسام میں بے زمین لوگوں کو زمین دی لیکن نچلے آسام میں ایسا نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں: Child Marriage in Assam آسام میں گزشتہ ہفتے کم عمری میں شادی کے 4000 سے زیادہ واقعات درج

Last Updated : Feb 4, 2023, 5:30 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.