ETV Bharat / bharat

اننت ناگ: فاریسٹ گارڈ کا بیٹا یو پی ایس سی امتحانات میں کامیاب - جموں و کشمیر

وادیٔ کشمیر کے کل سات امیدواروں نے یو پی ایس سی امتحانات میں کامیابی حاصل کی ہے۔ کامیاب امیدواروں میں وسیم احمد، محمد عاقب، سارہ اشرف، الطاف محمد شیخ، عامر بشیر اور ماجد اقبال خان شامل ہیں۔

یو پی ایس سی امتحانات میں کامیابی
یو پی ایس سی امتحانات میں کامیابی
author img

By

Published : Sep 26, 2021, 10:40 AM IST

یونین پبلک سروس کمیشن (یو پی ایس سی 2020) کے کل ہند امتحان کے نتائج جمعہ کے روز جاری کردیئے گئے۔ امتحان میں شوبھم کمار نے پہلی پوزیشن حاصل کی جب کہ جاگرتی اوستھی اور انکیتا جین نے بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔ امتحان میں کل 761 امیدوار کامیاب قرار پائے ہیں جن میں 545 مرد اور 216 خواتین ہیں۔

یو پی ایس سی امتحانات میں کامیابی

جموں و کشمیر کے سات امیدواروں نے اس امتحان میں کامیابی حاصل کی ہے۔ قومی امتحان میں ڈورو شاہ آباد کے فارسٹ گارڈ کے بیٹے نے 225 واں رینک حاصل کر کے کامیابی حاصل کی ہے۔

وسیم احمد بٹ ولد محمد یوسف بٹ ساکن براگام ڈورو شاہ آباد علاقے کے پہلے نوجوان بن گئے ہیں جنہوں نے یو پی ایس سی امتحان میں کامیابی حاصل کی۔

مذکورہ نوجوان نے اپنی ابتدائی تعلیم مقامی اسکول سرسید مشن اسکول نتھی پورہ میں حاصل کی اور این آئی ٹی سرینگر سے انجینیئرنگ کا کورس مکمل کیا۔ نوجوان کی کامیابی کے پیچھے اس کی محنت اور والدین کا تعاون ہے۔

نوجوان کے والد محکمۂ جنگلات میں بطور فاریسٹ گارڈ تعینات ہیں، اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ محنت لگن اور ہمت سے آپ کسی بھی امتحان کو پاس کرسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:۔ جموں و کشمیر سے چار امیدواروں نے یو پی ایس سی امتحانات میں کامیابی حاصل کی

وہیں جگر پورہ کپوارہ کا نوجوان بھی سیول سروس امتحان میں کامیاب قرار پایا ہے۔ اقبال رسول ڈار نے امتحان میں کامیابی حاصل کر کے ضلع کپوارہ کی روایت برقرار رکھی ہے۔ کپوارہ ضلع میں ہر سال کوئی نہ کوئی امیدوار سیول سروس میں کامیاب ہورہا ہے۔

وادی کے کل سات امیدواروں نے امتحانات میں کامیابی حاصل کی ہے۔ دیگر امیدواروں میں محمد عاقب، سارہ اشرف، الطاف محمد شیخ، عامر بشیر اور ماجد اقبال خان شامل ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.