ETV Bharat / bharat

سابق گورنر عزیز قریشی کے خلاف مقدمہ درج - یوگی حکومت

اترپردیش کے سابق گورنر عزیز قریشی کے خلاف اتوار کو یوگی حکومت پر متنازعہ بیان دینے پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ سابق گورنر نے حال ہی میں یوگی حکومت پر ایک متنازعہ بیان دیا۔

Case_filed against former governor
سابق گورنر عزیز قریشی پر حکومت کے خلاف بولنے پر ہوا ایف آئی آر درج
author img

By

Published : Sep 6, 2021, 9:19 AM IST

Updated : Sep 6, 2021, 7:59 PM IST

اتوار کو رام پور تھانے سول لائن میں اتراکھنڈ اور اترپردیش کے سابق گورنر عزیز قریشی کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی۔ یوگی حکومت پر قابل اعتراض اور غیر مہذب بیان دینے پر ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ بی جے پی لیڈر آکاش کمار سکسینا عرف ہنی نے تھانہ سول لائن میں ایف آئی آر درج کرائی ہے۔

ویڈیو

اس معاملے کے مرکزی شکایت کنندہ بی جے پی لیڈر آکاش کمار سکسینا نے کہا کہ ''اترپردیش کے سابق گورنر عزیز قریشی رام پور آئے تھے۔ نہ جانے کیوں اعظم خان کے گھر کافی دیر بیٹھے رہے۔ وہاں سے آنے کے بعد انہوں نے اتر پردیش حکومت پر غیر مہذبانہ تبصرے کیے۔ اس سے لگتا ہے کہ عزیز قریشی اتر پردیش کو طالبان بنانا چاہتے ہیں۔ لیکن ایسی کسی سازش کو مکمل نہیں ہونے دیا جائے گا۔'' متعلقہ دفعات 153 ، 153-B ، 124-A ، 505 (1) (b) میں کیس درج کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

اعظم خاں پر کارروائی سیاسی انتقام کا نتیجہ ہے: عزیزقریشی

اس معاملے میں رامپور کے ایڈیشنل ایس پی سنسار سنگھ نے جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ سابق گورنز عزیز قریشی کے خلاف رامپور کے تھانہ سول لائن میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ عزیز قریشی گزشتہ روز رامپور میں رکن پارلیمان اعظم خاں کی رہائش گاہ پر آئے تھے، جہاں انہوں نے ممبر اسمبلی ڈاکٹر تزئین فاطمہ سے ملاقات کی تھی۔

دیکھیں ویڈیو

عزیز قریشی نے اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ پر نشانہ سادھتے ہوئے یوگی حکومت کا موازنہ شیطان اور خون پینے والے درندے سے کیا تھا۔ عزیز قریشی نے اعظم خاں پر کارروائی کو انسان اور شیطان کی لڑائی بھی قرار دیا تھا۔

Last Updated : Sep 6, 2021, 7:59 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.