شمالی کشمیر کے قصبہ سوپور میں دو دن قبل ایک مکان کی چھت سے پھسل کر گرنے والا ترکھان جمعرات کی صبح دم توڑ گیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ قصبہ سوپور کے مہاراج پورہ گاؤں میں 24 اگست کو ایک ترکھان ایک مکان کی چھت سے پھسل کر گر گیا اور شدید زخمی ہوگیا۔
انہوں نے کہا کہ مذکورہ ترکھان کو بے ہوشی کی حالت میں فوری طور سب ضلع ہسپتال سوپور منتقل کیا گیا جہاں سے اس کو مزید علاج و معالجے کے لئے سری نگر ریفر کیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ مذکورہ ترکھان جمعرات کی صبح سری نگر کے ہسپتال میں دم توڑ گیا۔
متوفی کی شناخت 40 سالہ فاروق احمد چنگہ ولد حبیب اللہ ساکن چنگہ محلہ آرم پورہ سوپور کے بطور ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ’خصوصی درجے کی منسوخی کے وقت کیے گئے سبھی وعدے سراب ثابت ہوئے‘
یو این آئی