ETV Bharat / bharat

ترکی کو بھارت کی نصیحت - بھارت کے زیر انتظام علاقہ جموں و کشمیرپر ترکی کے صدر کا تبصرہ

بھارت نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کشمیر کے تعلق سے دیے گئے ترکی کے بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس کا بیان ناقابل قبول ہے اور اسے دوسرے ممالک کی خود مختاری کا احترام کرنا سیکھنا چاہئے۔

tayyip erdogan and TS Tirumurti
فائل
author img

By

Published : Sep 23, 2020, 9:41 PM IST

بھارت نے ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان کی طرف سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی ( یواین جی اے ) اجلاس کے دوران منگل کے روز کشمیر سے متعلق کئے گئے تبصرے کو یکسر مسترد کرتے ہوئے اسے دوسرے ممالک کی خودمختاری کا احترام کرنے کی نصیحت کی۔

اقوام متحدہ میں بھارت کے مستقل مندوب ٹی ایس تری مورتی نے کہا ' ہم نے بھارت کے زیر انتظام علاقہ جموں و کشمیرپر ترکی کے صدر کا تبصرہ دیکھا۔ وہ بھارت کے اندرونی معاملات میں مداخلت کررہے ہیں اور یہ ہمارے لئے مکمل طور پر ناقابل قبول ہے۔'

tweet
ٹویٹ

تری مورتی نے کہا کہ ترکی کو دوسرے ممالک کی خودمختاری کا احترام کرنا سیکھنا چاہئے اور اپنی پالیسیوں پر زیادہ توجہ دینی چاہئے۔

یو این جی اے کے اعلی سطحی اجلاس کے دوسرے روز ترک صدر نے کہا 'مسئلہ کشمیر، جو جنوبی ایشیا کے استحکام اور امن کے لئے بھی اہم ہے، اب بھی ایک سلگتا ہوا مسئلہ ہے۔ اس سے پہلے درج بیان میں ، اردوغان نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو بات چیت کے ذریعے حل کرنا ضروری ہے۔'

مزید پڑھیں:

اردگان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کشمیر کا مسئلہ اٹھایا

گذشتہ ہفتے بھی بھارت نے داخلی معاملات پر تبصرہ کرنے کے لئے انسانی حقوق کونسل کے 46 ویں اجلاس میں پاکستان ، ترکی اور اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی کھینچائی کی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.