ETV Bharat / bharat

نوازالدین کی اہلیہ نے طلاق کا مقدمہ دائر کیا

author img

By

Published : May 19, 2020, 4:16 PM IST

بالی ووڈ معروف اداکار نوازالدین صدیقی کی اہلیہ عالیہ صدیقی نے ان سے علیحدگی کے لئے درخواست دائرکی ہے۔ انہوں نے اپنے شوہر کے ساتھ نہ رہنے کی وجہ بھی بتائی۔

نوازالدین کی اہلیہ کا نواز سے علیحدگی کا مطالبہ

نوازالدین صدیقی کی اہلیہ عالیہ نے ان کے خلاف سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے طلاق کا مقدمہ دائر کردیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق عالیہ نے نوازالدین سے 'نان و نفقہ' حاصل کرنے کے لئے انہیں نوٹس بھیجا ہے۔ ان کے وکیل نے میڈیا کو بتایا کہ 'سیکریڈ گیمز' کے اداکار نے ابھی تک اس نوٹس کا جواب نہیں دیا، جو انہیں 7 مئی کو ای میل اور واٹس ایپ کے ذریعے بھیجا گیا تھا۔

وکیل نے کہا کہ 'ہاں یہ ہم تصدیق کرتے ہیں کہ ہم نے نوازالدین صدیقی کو قانونی نوٹس بھجوایا ہے۔ 7 مئی 2020 کو ان کی اہلیہ عالیہ صدیقی کی جانب سے نوٹس بھیجا گیا تھا۔

کووڈ ۔19 کے سبب بذریعہ اسپیڈ پوسٹ نوٹس نہیں بھیجا جاسکا۔ اسے ای میل اور واٹس ایپ کے ذریعے ہی بھیجا گیا ہے۔ ہماری مؤکل مسز صدیقی نے بھی واٹس ایپ پر نوٹس بھیجا ہے۔ تاہم نوازالدین صدیقی نے ابھی تک اس پر کوئی جواب نہیں دیا ہے۔

وکیل نے کہا کہ 'میرے خیال سے نوازالدین نوٹس کو خاموشی سے نظرانداز کررہے ہیں جو ان کی اہلیہ کی جانب سے نان و نفقہ اور طلاق کا مطالبہ کرتے ہوئے بھیجا گیا ہے۔

وکیل نے مزید کہا کہ میں اس نوٹس کی تفصیلات میں نہیں جاؤں گا، لیکن آپ کو بتادوں کہ یہ الزامات سنجیدہ اور حساس ہیں جو مسٹر صدیقی اور ان کے اہل خانہ پر عائد کئے گئے ہیں۔

جب نوازالدین کی اہلیہ عالیہ سے علیحدگی کی وجہ پوچھی گئی تو انہوں نے کہا کہ' اس کے پیچھے ایک نہیں بہت ساری وجوہات ہیں۔ اور یہ تمام وجوہات بہت سنگین ہیں'۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ 'نواز اور میرے درمیان شادی کے ایک سال بعد 2010 سے ہی پریشانیوں کا سامنا ہے۔ میں سب کچھ سنبھال رہی تھی برداشت کر رہی تھی لیکن اب مجھ سے یہ سب برداشت نہیں ہوتا'۔

نوازالدین اور عالیہ کی شادی کو 10 سال ہوگئے ہیں اور وہ دو بچوں کے والدین ہیں۔ سال 2017 میں شادی میں ہنگامہ آرائی کی خبریں بھی آئی تھیں لیکن اس وقت دونوں نے طلاق سے انکار کردیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.