ETV Bharat / bharat

لفٹینٹ گورنر نے جی ایم سی جموں کا اچانک دورہ کیا

اپنے اس اچانک دورے کے دوران لفٹینٹ گورنرمنوج سنہا نے ایمر جنسی وارڈ ، ہائی ڈپنڈینسی یونٹ اور دیگر یونٹوں کا معائنہ کرنے کے بعد اعلیٰ افسروں کی ایک میٹنگ منعقد کی، جس میں انہیں ہر طرح کی جانکاری فراہم کی گئی۔

سفد
سدف
author img

By

Published : Oct 7, 2020, 3:12 AM IST

جموں و کشمیر کے لفٹینٹ گورنر منوج سنہا نے گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں کا اچانک معائنہ کیا اور وہاں داخل کورونا وائرس اور دیگر مریضوں کو فراہم کی جا رہی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔

اس دورے کے دوران لفٹینٹ گورنر نے مختلف طبی شعبوں کا چکر لگایا اور ضروری طبی ساز و سامان اور دیگر طبی آلات کی دستیابی کے بارے میں پوچھ گچھ کی۔

انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے جاری کووڈ 19 وباءسے نمٹنے کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کا بھی جائزہ لیا۔

لوگوں کی جانب سے آکسیجن کی قلت سے متعلق شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے لفٹینٹ گورنر نے کہا کہ 'کووڈ وباءکے خلاف لڑائی ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے'۔

انہوں نے متعلقہ افسروں کو وسائل کے انتظام سے موجودہ مسائل کو حل کرنے کیلئے کہا۔ انہوں نے سینئر ڈاکٹروں کو کووڈ مریضوں کا علاج کرنے کی ہدایت دی۔

لفٹینٹ گورنر نے ایمر جنسی وارڈ ، ہائی ڈپنڈینسی یونٹ اور دیگر یونٹوں کا معائنہ کرنے کے بعد اعلیٰ افسروں کی ایک میٹنگ منعقد کی۔

لفٹینٹ گورنر کو بتایا گیا کہ ضرورت کے مطابق آکسیجن کی سپلائی بحال کی گئی ہے اور فی الوقت ہسپتال میں آکسیجن کی کوئی قلت نہیں ہے۔

دورے کے دوران لفٹینٹ گورنر کے ہمراہ چیف سیکرٹری، فائنانشل کمشنر صحت، لفٹینٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری، صوبائی کمشنر جموں، آئی جی پی جموں، پرنسپل جی ایم سی، ایڈمنسٹریٹر ایسوسی ایٹڈ ہسپتال اور دیگر اعلیٰ افسران موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.