ETV Bharat / bharat

کرگل وجے دیوس: ملک کے اعلی رہنماؤں کا جوانوں کو خراج تحسین - کرگل وجے دیوس

ملک بھر میں آج کرگل وجے دیوس منایا جا رہا ہے۔ بھارت اپنے بہادر جوانوں کو یاد کر رہا ہے جنہوں نے ملک کی سالمیت کو برقرار رکھنے اور ان کے تحفظ کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا تھا۔

کرگل وجے دیوس: ملک کے اعلی رہنماؤں کا جوانوں کو خراج تحسین

author img

By

Published : Jul 26, 2020, 9:16 AM IST

Updated : Jul 26, 2020, 10:27 AM IST

کرگل وجے دیوس کے 21 سال مکمل ہونے کے موقع پر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، وزیر دفاع راجناتھ سنگھ، کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی سمیت کئی اعلیٰ سیاسی رہنماؤں نے بھارتی فوجیوں کی بہادری اور تحمل کو سلام پیش کیا ہے۔

کرگل وجے دیوس: ملک کے اعلی رہنماؤں کا جوانوں کو خراج تحسین

امت شاہ نے ٹویٹر پر لکھا کہ 'کرگل وجے دیوس' بھارت کے فخر، بہادری اور ثابت قدم قیادت کی علامت ہے۔'

امت شاہ کا کرگل دیوس پر جوانوں کو سلام
امت شاہ کا کرگل دیوس پر جوانوں کو سلام

انہوں نے لکھا کہ 'کرگل وجے دیوس بھارت کے فخر، بہادری اور ثابت قدم قیادت کی علامت ہے۔ میں ان سپاہیوں کے سامنے جھک جاتا ہوں جنہوں نے اپنی ہمت کے ساتھ دشمن کو کرگل کی پہاڑیوں سے بھگایا اور وہاں ترنگا لہرایا۔ ملک کو اس پر فخر ہے۔'

وہیں مرکزی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے لکھا کہ 'کرگل وجے دیوس کے 21 سال مکمل ہونے کے موقع پر ، میں بھارت کی مسلح افواج کے بہادر جوانوں کو سلام پیش کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے حالیہ تاریخ میں انتہائی مشکل حالات میں دشمن کا مقابلہ کیا۔'

کرگل وجے دیوس پر راجناتھ کا جوانوں کو سلام

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے بھی کرگل جنگ میں ہلاک ہونے والے جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہون نے لکھا کہ 'کرگل وجے دیواس پر ، میں ان بہادر ہیروز کو سلام پیش کرتا ہوں جو سب کچھ قربان کر کے بھارت کی حفاظت کرتے ہیں۔'

کرگل وجے دیوس پر راہل گاندھی کا جوانوں کو خراج

'کرگل' صرف ایک ضلع کا نام نہیں ہے بلکہ ایک ایسا جذبہ ہے جو ہمیں جنگ میں شہید ہونے والے فوجیوں کی بہادر داستانوں کی یاد دلاتا ہے۔ یہ بھارت اور پاکستان کے مابین مسلح تصادم تھا جو مئی اور جولائی کے درمیان مرکز کے زیر انتظام لداخ کے ضلع کرگل میں ہوا تھا اور اس دوران 527 سے زائد فوجی ہلاک اور 1،363 سے زیادہ فوجی زخمی ہوئے تھے۔

Last Updated : Jul 26, 2020, 10:27 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.