ETV Bharat / bharat

لکھن پور ٹول پلازا ہٹنے پر ڈرائیورز نے خوشی کا اظہار کیا - Lakhanpur

جموں پٹھانکوٹ قومی شاہرہ پر ٹول پلازا ہٹنے سے وہان چالک اور مقامی لوگوں نےکہا کہ اب انہیں سفر آسان ہو گا اور پیسے کی بچت ہو گی۔

toll plaza lakhanpur
toll plaza lakhanpur
author img

By

Published : Jan 1, 2020, 5:39 PM IST

مرکز کے زیر انتظام علاقہ جموں و کشمیر کی انتظامیہ کی طرف سے لکھن پور میں قومی شاہراہ پر موجود ٹول پلازہ کو منہدم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے، آج سے لکھن پور ٹول پلازہ پر روڑ ٹیکس وصول نہیں کیا جائے گا۔

اس ٹول پلازہ سے حکومت کو سالانہ تقریباً 1500 کروڑ روپے کمائی ہوتی تھی۔

ٹول پلازہ ہٹنے کے بعد ٹرک ڈرائیورز اور عام لوگ کافی خوش ہیں۔ پلوامہ کے مزمل نے کہا کہ ٹول ٹیکس ہٹنے سے مہنگائی کم ہو گی اور لوگوں کا ٹائم کم ضائع ہوگا، پہلے تین تین دن گاڑیاں رکی رہتی تھی اب وہ پریشانی نہیں ہوگی'۔

سرینگر سے اسد اللہ رشی نے کہا 'اب ہم لوگوں کو بہت فائدہ ہوگا اور پہلے ہم لوگوں کو ٹول پلازہ کی انتظامیہ کی طرف سے کافی پریشان کیا جاتا تھا اب اس سے ہمیں مہلت ملے گی۔

مزید پڑھیے:- لکھن پور ٹول پلازہ کا وجود ختم

اس دوران اننت ناگ سے تعلق رکھنے والے سہیل نے بتایا 'اس سے جموں و کشمیر کی عوام کو فائدہ ملے گا، پہلے ہمیں اس ٹول پلازہ پر 100 روپے پر کونٹل دینا پڑتا تھا، اب وہ نہیں دینا پڑے گا'۔

وہیں جموں سےچمن لال شرما نے کہا 'ٹول پلازہ ہٹنے سے جام کم ہو گا ، اور اس سے عام لوگوں کا بہت فائدہ ہوگا'۔

واضح رہے کہ 6 فروری 2018 کو جموں سرینگر قومی شاہراہ پر دو ٹول پلازہ اننت ناگ میں لوور منڈا اور ضلع شوپیان میں بورےہلاں میں ٹول پلازہ کو ہٹایا گیا۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.