ETV Bharat / bharat

بھارت میں کورونا وائرس کی تفصیلات - کورونا انفیکشن

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا انفیکشن کے 24 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد اس مہلک وائرس کے انفیکشن سے متاثرہ ممالک کی فہرست میں بھارت تیسرے نمبر پر آگیا ہے۔

coronavirus india
coronavirus india
author img

By

Published : Jul 6, 2020, 12:52 PM IST

مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کے 24 ہزار 248 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد ملک میں کورونا وائرس متاثرین کی مجموعی تعداد 6 لاکھ 97 ہزار 413 ہوگئی ہے۔

کورونا وائرس کی تفصیلات

اسی مدت کے دوران کورونا وائرس کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 19 ہزار 693 ہوگئی ہے۔

دریں اثنا انفیکشن سے نجات پانے والوں کی تعداد میں بھی مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 15 ہزار 350 مریض صحتیاب ہوئے ہیں جس کے بعد صحتیاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 24 ہزار 433 ہوگئی ہے۔

فی الحال ملک میں کورونا وائرس کے 2 لاکھ 53 ہزار 287 فعال کیسز ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا کے ایک کروڑ 14 لاکھ سے زائد کیسز

کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ریاست مہارشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں انفیکشن کے 6 ہزار 555 نئے معاملے ریکارڈ کئے گئے ہیں جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 2 لاکھ 6 ہزار619 ہوگئی ہے جبکہ اس دوران اور 151 افراد ہلاک ہوگئے جس کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 8822 ہوگئی ہے۔ فی الحال مہاراشٹر میں ایک لاکھ 11 ہزار 740 فعال کیسز ہیں۔

کورونا وائرس کی تفصیلات
کورونا وائرس کی تفصیلات

تمل ناڈو کووڈ 19 انفیکشن کے معاملے میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں متاثرہ افراد کی تعداد میں مزید 4150 افراد کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد مجموعی تعداد ایک لاکھ 11 ہزار 151 ہوئی ہے جبکہ اس دوران 60 افراد لقمہ اجل بنے ہیں۔

تمل ناڈو میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 1510 ہوگئی ہے جبکہ 62 ہزار 778 افراد اس مہلک وائرس سے نجات حاصل کر چکے ہیں۔

قومی دارالحکومت دہلی میں کورونا کی وبا کے متاثرین کی تعداد میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ کے قریب پہنچ چکی ہے۔

دہلی میں کورونا سے متاثرین کی تعداد 44 ہزار 499 ہوگئی ہے جبکہ اس سے مرنے والے افراد کی تعداد 3067 ہے۔ دارالحکومت میں 33 ہزار 971 مریض ٹھیک ہوچکے ہیں۔

کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے کی شرح
کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے کی شرح

گجرات کووڈ 19 کی تعداد کے لحاظ سے چوتھے نمبر پر ہے لیکن مرنے والوں کی تعداد میں یہ مہاراشٹر اور دہلی کے بعد تیسرے نمبر پر ہے۔

گجرات میں اب تک 37 ہزار 360 افراد اس وائرس سے متاثر اور 1943 کی موت کی ہوچکی ہے جبکہ ریاست میں 89 ہزار 225 افراد بھی اس مرض سے صحتیاب ہوئے ہیں۔

آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اترپردیش میں اب تک کورونا انفیکشن کے 70 ہزار 727 واقعات رپورٹ ہوئے ہیں اور اس وائرس سے 785 افراد ہلاک جبکہ 76 ہزار 118 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔

جنوبی ریاستوں میں تلنگانہ اور کرناٹک میں کورونا انفیکشن کے واقعات بہت تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔

تلنگانہ میں کورونا متاثرین کی تعداد 90 ہزار 223 تک پہنچ چکی ہے اور 295 افراد لقمہ اجل جبکہ 70 ہزار 312 افراد اس مرض سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

کرناٹک میں 47 ہزار 423 اس مہلک وائرس کا شکار ہوئے ہیں اور 372 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ اس کے علاوہ ریاست میں 9847 افراد صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔

اسی طرح مغربی بنگال میں 12 ہزار 622 افراد کورونا وائرس سے متاثر اور 757 افراد فوت ہوئے ہیں جبکہ 71 ہزار 114 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔

راجستھان میں بھی کورونا کا انفیکشن تیزی سے بڑھ رہا ہے اور اب تک متاثرہ افراد کی تعداد 20 ہزار 164 جا پہنچی ہے اور 456 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ 15 ہزار 928 افراد پوری طرح سے صحت یاب ہوئے ہیں۔

آندھرا پردیش میں 18 ہزار 697 افراد اس وائرس سے متاثر اور اموات کی تعداد 232 ہے۔ ہریانہ میں 17 ہزار 5 افراد کورونا وائرس سے متاثر اور 265 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

اس وبا سے مدھیہ پردیش میں 608، پنجاب میں 164، جموں و کشمیر میں 132، بہار میں 95، اتراکھنڈ میں 42، اڑیسہ میں 36، کیرالا میں 25، جھارکھنڈ میں 19، چھتیس گڑھ اور آسام میں 14، ہماچل پردیش میں 11، پڈوچیری میں 12، گوا میں 7، چنڈی گڑھ میں 6 اور اروناچل پردیش، تری پورہ، لداخ اور میگھالیہ میں ایک ایک شخص کی موت ہوئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.