ETV Bharat / bharat

بھارت میں کورونا وائرس کے 24 ہزار سے زائد نئے کیسز

ملک میں کورونا انفیکشن کے بڑھتے معاملات کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹوں میں ریکارڈ 24 ہزار 850 نئے کیسز سامنے آنے سے حکومت مزید تشویش مین مبتلا ہوگئی ہے۔

coronavirus
coronavirus
author img

By

Published : Jul 5, 2020, 1:30 PM IST

کورونا وائرس کے 24 ہزار سے بھی زائد مزید کیسز کے بعد بھارت اس وائرس سے متاثرہ ممالک کی فہرست میں چوتھے مقام پر پہنچ گیا ہے ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ریکارڈ 613 لوگ اس مہلک وائرس کے سبب لقمہ اجل بنے ہیں۔

ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد میں اضافہ، گرافکس

مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کے 24 ہزار 850 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 73 ہزار 165 ہوچکی ہے جبکہ روس میں اب تک 6 لاکھ 73 ہزار 564 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

اسی عرصے کے دوران 613 لوگوں کی موت ہونے سے ہلاک شدگان کی تعداد 19 ہزار 268 ہوگئی ہے۔

دریں اثنا کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں 14 ہزار 856 افراد روبہ صحت ہوئے ہیں جس کے بعد صحتیاب ہونے والوں تعداد 4 لاکھ 9 ہزار83 ہوگئی ہے جبکہ ملک میں اب بھی اس وائرس کے 2 لاکھ 44 ہزار 814 معال کیسز ہیں۔

بھارت: کورونا متاثرین کی تعداد6.61 لاکھ سے زیادہ ہو گئی

واضح رہے کہ مہاراشٹر کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ریاستوں میں سرفہرست ہے جہاں متاثرین کی تعداد دو لاکھ سے بھی تجاوز کر گئی ہے۔

ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد
ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد

مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7 ہزار 74 نئے کورونا معاملات سامنے آئے ہیں جس کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 64 ہوگئی ہے جبکہ اس دوران 295 افراد ہلاک بھی ہوئے ہیں اور ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 8 ہزار 671 پہنچ گئی ہے۔

کورونا وائرس سے متاثرہ ریاستوں میں مہاراشٹر کے بعد دوسرے نمبر پر تمل ناڈو ہے جہاں متاثرین کی تعداد ایک لاکھ کے زائد ہوگئی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں انفیکشن کے مزید 4280 نئے کیسز ملنے کے بعد متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 7 ہزار ایک تک پہنچ گئی ہے جبکہ اس دوران 65 افرا کی موت ہوئی جس کے بعد ہلاک شدگان کی تعداد 1450 ہوگئی ہے جبکہ ریاست میں 60 ہزار 592 افراد کو علاج کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ قومی دارالحکومت دہلی میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور متاثرہ افراد کی تعداد 97 ہزار 200 اور مرنے والوں کی تعداد 3004 ہوگئی ہے جبکہ68 ہزار 256 مریض ٹھیک ہوچکے ہیں۔

ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد
ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد

گجرات کووڈ 19 سے متاثرین کی تعداد کے لحاظ سے چوتھے نمبر پر ہے لیکن مرنے والوں کی تعداد میں یہ مہاراشٹر اور دہلی کے بعد تیسرے نمبر پر ہے۔

گجرات میں اب تک 35 ہزار 312 افراد اس وائرس سے متاثر 1925 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اترپردیش میں اب تک کورونا انفیکشن کے 26 ہزار 554 کیسز سامنے آئے ہیں اور اس مہلک وائرس کے باعث 773 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ 18 ہزار 154 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔

جنوبی ہند کی ریاستوں میں، تلنگانہ اور کرناٹک میں کورونا انفیکشن کے معاملے بہت تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ تلنگانہ میں متاثرہ افراد کی تعداد 22 ہزار 312 تک پہنچ چکی ہے، جبکہ 288 افراد ہلاک اور 11 ہزار 537 افراد اس مرض سے ٹھیک ہوئے ہیں۔

کرناٹک میں 21 ہزار 549 افراد متاثر اور 335 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ اس کے علاوہ ریاست میں 9 ہزار 244 افراد صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔

مغربی بنگال میں 21 ہزار 231 افراد کورونا وائرس سے متاثر، 736 افراد ہلاک اور 14 ہزار 166 افراد اب تک ٹھیک ہوئے ہیں۔

ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد
ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد

راجستھان میں بھی کورونا وائرس کے پھیلنے کا عمل زوروں پر ہے اور متاثرہ افراد کی تعداد 19 ہزار 532 ہوچکی ہے اور اب تک 447 افراد ہلاک جبکہ 15 ہزار 640 افراد پوری طرح سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

آندھرا پردیش میں 17 ہزار 699 افراد متاثر ہوئے ہیں اور اموات کی تعداد 218 ہوگئی ہے۔ ہریانہ میں 16 ہزار 548 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 260 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

اس وبا کی وجہ سے مدھیہ پردیش میں 598، پنجاب میں 162، جموں و کشمیر میں 127، بہار میں 89، اتراکھنڈ میں 42، اڑیسہ میں 34، کیرالا میں 25، جھارکھنڈ میں 17، چھتیس گڑھ اور آسام میں 14، پڈوچیری میں 12، ہماچل پردیش میں 11، چنڈی گڑھ اور گوا میں 6، اروناچل پردیش، تری پورہ، لداخ اور میگھالیہ میں ایک ایک شخص ہلاک ہوا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.