ETV Bharat / bharat

سی بی ایس ای دسویں جماعت کے نتائج جاری - CBSE

فروغ انسانی وسائل کے مرکزی وزیر رمیش پوکھریال نشنک نے آج ٹویٹ کرکے بتایا کہ دسویں جماعت کے نتائج کو جاری کردیا گیا ہے ، اس کے ساتھ ہی انہوں نے تمام طلبا کی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

سی بی ایس ای دسویں جماعت کے نتائج آج
سی بی ایس ای دسویں جماعت کے نتائج آج
author img

By

Published : Jul 15, 2020, 7:06 AM IST

Updated : Jul 15, 2020, 12:53 PM IST

سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) کے ذریعہ دسویں جماعت کے نتائج کا آج اعلان کردیا گیا ہے۔

فروغ انسانی وسائل کے مرکزی وزیر رمیش پوکھریال نشنک نے آج ٹویٹ کرکے بتایا کہ دسویں جماعت کے نتائج 15 جولائی کو دوپہر بعد جاری کردیئے گئے ہیں، اس کے ساتھ ہی انہوںنے کامیاب طلبا وطالبات کو مبارک باد پیش کی۔۔

واضح رہے کہ 26 جون کو سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران سی بی ایس ای بورڈ نے کہا تھا کہ وہ 10ویں اور 12 ویں کے نتائج 15 جولائی تک جاری کرے گا۔

اپنے بیان کے مطابق سی بی ایس ای بورڈ نے 13 جولائی کو 12ویں جماعت کے نتیجہ جاری کیے تھے، اسی کے ساتھ ہی دسویں جماعت کے نتائج آج جاری کیا جائے گا۔

طلبا اپنے نتائج سی بی ایس ای کی آفیشیل ویب سائٹ cbseresults.nic.in یا cbse.nic.in پر دیکھ سکتے ہیں، سی بی ایس ای دسویں کا نتیجہ جاننے کے لیے طلبا کو اپنے رول نمبر کی ضرورت ہوگی۔

Last Updated : Jul 15, 2020, 12:53 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.