وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کے روز کہا کہ جموں و کشمیر میں حد بندی جاری ہے اور جیسے ہی اس عمل کو مکمل کر لیا جائے گا مرکز کے زیر نگراں جموں و کشمیر میں انتخاب کرایا جائے گا۔
''جموں و کشمیر میں حدبندی کا عمل جاری ہے، جیسے ہی یہ مکمل ہوگا، مرکز کے زیر نگراں علاقے میں انتخاب کرایا جائے گا۔ جموں و کشمیر میں علاقے کا اپنا وزیر اعلیٰ و دیگر وزرأ ہوں گے۔ ہم لوگ اس کے لئے پرعزم ہیں''
وزیر اعظم نے مذکورہ باتیں لال قلعے سے اپنے خطاب کے دوران کہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ پہلا سال جموں و کشمیر میں نئے سفر کا آغاز ہے۔ یہ پہلا سال جموں و کشمیر میں خواتین اور دلتوں کے حقوق حاصل کرنے کا موقع ہے۔ یہ پہلا سال جموں کشمیر میں مہاجرین کی عزت کا سال ہے۔
گالوان ویلی کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ہمارے بہادر جوانوں نے دشمنوں کا منھ توڑ جواب دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت اپنی خودمختاری کے لئے متحد ہے۔