ETV Bharat / bharat

کرگل سے گلوان تک - پاکستانی فوج

سرکردہ دفاعی تجزیہ نگار وکرم جیت سنگھ نے ای ٹی وی بھارت اردو کے ایڈیٹر خورشید وانی کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں کہا کہ '1999 کی کرگل جنگ اور 2020 کی گلوان وادی میں چینی افواج کی دراندازی میں کافی مماثلت ہے۔ دونوں بار دراندازی موسم سرما میں ہوئی لیکن اسے مئی کے پہلے ہفتے میں دریافت کیا گیا۔'

an exclusive interview with defence expert vikram jeet singh
وکرم جیت سنگھ سے خاص بات چیت
author img

By

Published : Jul 25, 2020, 10:38 PM IST

Updated : Jul 25, 2020, 10:51 PM IST

انہوں نے کہا کہ 'کرگل میں پاکستان کو چین کی حمایت نہیں ملی تھی لیکن گلوان وادی میں دراندازی کی نوعیت مختلف ہے اور اگر کوئی پر امن تصفیہ نہیں ہوا تو دو محاذوں والی جنگ کے امکانات ہو سکتے ہیں۔'

سرکردہ دفاعی تجزیہ نگار وکرم جیت سنگھ سے ای ٹی وی بھارت اردو کے ایڈیٹر خورشید وانی کی خاص بات چیت

وکرم جیت سنگھ جو کرگل جنگ کی رپورٹنگ کر چکے ہیں، نے انٹرویو میں اپنے تجربات بیان کئے۔

انہوں نے کہا کہ 'کس طرح سے ایک کمانڈگ آفیسر کو بتایا گیا کہ وہ ان کی فیملی کے لئے وصیت تحریر کریں کیوںکہ پاکستانی افواج کی گولہ باری اتنی شدید تھی کہ اس میں جان گنوانے کا خطرہ تھا۔'

انہوں نے کہا کہ 'پاکستانی فوج نے بھی کرگل جنگ میں بہادری کا مظاہرہ کیا لیکن پاکستان کو کسی بھی محاذ پر بھارت کے سامنے برتری حاصل نہیں ہو سکی۔ چنانچہ بھارت کی موثر فوجی کارروائی اور سفارتی کوششوں کے بعد لائن آف کنٹرول کی سابقہ پوزیشن بحال ہو گئی۔'

Last Updated : Jul 25, 2020, 10:51 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.