ETV Bharat / bharat

Owaisi Criticizes Yogi: 'اگر ریاست میں امن بحال ہے تو مجھ پر گولیاں چلانے والے کون ہیں؟'

author img

By

Published : Feb 9, 2022, 12:44 PM IST

Updated : Feb 9, 2022, 1:07 PM IST

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی نے ضلع سنبھل میں ایک عوامی ریلی سے خطاب کیا جس میں انہوں نے ریاستی حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے پوچھا کہ اگر ریاست کے تمام جرائم پیشہ افراد فرار ہیں تو مجھ پر کس نے گولیاں چلائیں؟ Asaduddin Owaisi on CM Yogi

'اگر ریاست میں امن بحال ہے تو مجھ پر گولیاں چلانے والے کون ہیں؟'

ریاست اترپردیش کے ضلع سنبھل میں ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی نے عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ریاستی حکومت پر نکتہ چینی کی، اویسی نے اپنے خطاب کے دوران یوگی حکومت پر ریاست میں امن و امان اور میرٹھ میں ان کے قافلے پر فائرنگ کے بارے میں سخت تنقید کی۔ Asaduddin Owaisi address in Sambhal

انہوں نے کہا کہ وزیراعلی یوگیہ ادتیہ ناتھ یوگی نے ریاست سے جرائم کو ختم کرنے کا دعوا کیا ہے اور کہا ہے کہ ریاست کے جرائم پیشہ افراد جیل میں قید ہیں یا فرار ہیں تو پھر میرے قافلے پر گولیاں چلانے والے کون تھے۔

اویسی نے کہا کہ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور وزیراعظم نریندر مودی کہتے ہیں کہ مافیا جیل میں ہیں تو پھر گولیاں چلانے والے کون تھے۔

مزید پڑھیں:۔ Firing on Asaduddin Owaisi in UP: غازی آباد میں اویسی پر حملہ، دو ملزمین گرفتار

واضح رہے کہ اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی کے قافلے پر اترپردیش کے ضلع غازی آباد میں حملہ کیا گیا تھا، اویسی نے ٹویٹ کرتے ہوئے اس کی اطلاع دی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ چھجرسی ٹول گیٹ پر میری گاڑی پر فائرنگ کی گئی۔ Firing on Asaduddin Owaisi in UP

ایم آئی ایم سربراہ کے مطابق ان کی گاڑی پر 4 راؤنڈ فائر کی گئی۔ فائرنگ کے وقت موقع پر 3-4 لوگ تھے اور فائرنگ کرنے کے بعد سب بھاگ گئے۔ ملزمین ہتھیار وہیں چھوڑ گئے۔

اویسی نے لکھا کہ فائرنگ کی وجہ سے 'میری گاڑی پنکچر ہو گئی، لیکن میں دوسری گاڑی میں بیٹھ کر چلا گیا۔ ہم سب محفوظ ہیں۔ الحمدللہ۔'

Last Updated : Feb 9, 2022, 1:07 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.