حیدرآباد: اسد الدین اویسی نے نریندر مودی حکومت پر الزام لگایا کہ وہ ایک بھی امتحان صحیح طریقے سے منعقد نہیں کرپارہی ہے۔ انہوں نے یو جی سی نیٹ امتحان کی منسوخی پرکہا۔ NEET گھوٹالے کے بعد پیپر لیک ہونے کی وجہ سے UGC NET کا امتحان منسوخ کردیا گیا۔ پچھلے پانچ سالوں میں ملک کی 15 ریاستوں میں 41 سوالیہ پرچے لیک ہوئے۔ انہوں نے کہا، امتحانات لکھنے والے 1کروڑ 40 لاکھ نوجوانوں کے مستقبل سے کھیل کھیلا گیا۔ کیا پیپر لیک ہونا نوکریاں نہ دینے کی وجہ ہے؟ سوالیہ پرچہ منسوخی سے نوجوانوں کی محنت ضائع ہوجائے گی۔
5 سالوں میں 41 سوالیہ پرچے لیک ہوئے، مودی حکومت ایک بھی امتحان صحیح طریقے سے منعقد نہیں کر پائی
Published : Jun 20, 2024, 2:48 PM IST