ETV Bharat / technology

ٹاٹا موٹرس اور ساؤتھ انڈین بینک کے درمیان مفاہمت نامے پر دستخط - Tata Motors and South Indian Bank - TATA MOTORS AND SOUTH INDIAN BANK

بھارت کی تجارتی گاڑیاں بنانے والی سب سے بڑی کمپنی ٹاٹا موٹرس نے تجارتی گاڑیوں کے صارفین اور ڈیلرشپ کے لیے آسان مالیاتی حل پیش کرنے کے واسطے کیرالہ میں واقع نجی شعبے کے مالیاتی ادارے، ساؤتھ انڈین بینک کے ساتھ مفاہمت نامہ (ایم او یو) پر دستخط کیے ہیں۔

ٹاٹا موٹرس اور ساؤتھ انڈین بینک کے درمیان مفاہمت نامے پر دستخط

author img

By UNI (United News of India)

Published : Apr 29, 2024, 5:00 PM IST

حیدرآباد: بھارت کی تجارتی گاڑیاں بنانے والی سب سے بڑی کمپنی ٹاٹا موٹرس نے کہا کہ بینک کی طرف سے تجارتی گاڑیوں کے پورے پورٹ فولیو میں فنانسنگ کی پیشکش کی جائے گی، اور صارفین بینک کے وسیع نیٹ ورک اور خصوصی طور پر تیار کردہ آسان ادائیگی کے منصوبوں سے مستفید ہوں گے۔

ٹاٹا موٹرس نے ایک ریلیز میں کہا کہ یہ معاہدہ ڈیلرشپ کو بہتر تعاون فراہم کرنے، ترقی کو فروغ دینے، ضمانت کے لوازمات کو کم کرنے، شرح سود کو کم کرنے اور کریڈٹ پروسیسنگ کو ہموار کرنے کی سمت میں اہم پیش رفت کا ضامن ہے۔

ساؤتھ انڈین بینک کے ایم ڈی اور سی ای او مسٹر پی آر شیشادری نے ترقی پر بات کرتے ہوئے کہا "ٹاٹا موٹرس کے ساتھ ہمارا معاہدہ ہمیں کمرشیل گاڑیوں کے ڈیلرز اور صارفین کو بغیر کسی رکاوٹ کے گاڑیوں کی فنانسنگ کا حل فراہم کرنے پر قادر بناتا ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ بہترین درجے کے فنانسنگ حل، جدت طرازی کے لیے نئے صنعتی معیار قائم کرکے ٹاٹا موٹرس کے ساتھ ہماری شراکت داری کا مثبت نتیجہ نکلے گا۔"

ٹاٹا موٹرس کمرشیل وہیکلز کے نائب صدر اور بزنس ہیڈ مسٹر راجیش کول نے اس شراکت داری پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا، "ہمارے صارفین کے لیے، اپنی کمرشیل گاڑیوں کے مالیاتی حل تک آسان رسائی ان کے آپریشنز کے لیے اہم ترجیحات میں سے ایک ہے۔ شراکت کا مقصد بیڑے کے مالکان اور ڈیلرشپ کو ان کے کاروباری اہداف حاصل کرنے کے لیے بااختیار بنانا ہے، ہم اپنے قابل قدر صارفین اور شراکت داروں کو زیادہ سے زیادہ سہولت اور مدد فراہم کرنے کے متمنی ہیں۔" (یو این آئی)

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.