ETV Bharat / technology

مائیکروسافٹ کو تکنیکی خرابی کا سامنا، کراؤڈ اسٹرائک سسٹم کیا ہوتا ہے؟ - Microsoft Outage

مائیکرو سافٹ کمپنی نے اعتراف کیا ہے کہ امریکہ، آسٹریلیا اور بھارت سمیت عالمی سطح پر اس کی کلاؤڈ سروسز میں خلل پڑا ہے۔ یہ مسئلہ سائبر سکیورٹی فراہم کرنے والے CrowdStrike اور اس کے سافٹ ویئر Falcon Sensor سے متعلق ہے۔ آخر کراؤڈ اسٹرائیک اور فالکن سینسر ہوتا کیا ہے؟

microsoft outage: what is crowdstrike incident which affect IT system across world
مائیکروسافٹ کو تکنیکی خرابی کا سامنا، کراؤڈ اسٹرائک سسٹم کیا ہوتا ہے؟ (X- @Saurabhk0096)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 19, 2024, 4:43 PM IST

نئی دہلی: مائیکروسافٹ میں تکنیکی خرابی نے بھارت، آسٹریلیا، جرمنی، امریکہ، برطانیہ سمیت دیگر ممالک میں کئی آئی ٹی سسٹمز کو متاثر کیا ہے۔ سافٹ ویئر کی خرابی کی وجہ سے ملک کی ایئر لائنز، بینکوں اور سپر مارکیٹوں کی خدمات بھی متاثر ہوئی ہیں۔ دنیا بھر میں کئی پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ نیوز ریڈر کو نشریات میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے۔

اس سائبر بندش نے آسٹریلیا اور دنیا بھر میں لاکھوں آئی ٹی نظام کو متاثر کیا ہے۔ جس کا تعلق امریکی سائبر سکیورٹی فراہم کرنے والے CrowdStrike اور اس کے سافٹ ویئر Falcon Sensor سے ہے۔

کراؤڈ اسٹرائیک اور فالکن سینسر کیا ہے؟

کراؤڈ اسٹرائیک دنیا کے سب سے بڑے سائبر سکیورٹی وینڈرز میں سے ایک ہے، جو دنیا بھر کے ہزاروں کاروباروں کو وائرس اور سائبر حملوں سے بچانے کے لیے سافٹ ویئر کی خدمات فراہم کرتا ہے۔ کمپنی کا صدر دفتر آسٹن، ٹیکساس (USA) میں ہے اور اس کے تقریباً 10,000 ملازمین ہیں۔ کراؤڈ اسٹرائیک فالکن کمپنی کا سافٹ ویئر ہے، یہ کارپوریٹ سسٹمز میں بیک گروانڈ میں چلتا ہے اور یہ کسی بھی وائرس اور سائبر خطرات کا پتہ لگاتا رہتا ہے۔

یہ کیسے متاثر ہوا؟

اس بندش کی وجہ سے مائیکروسافٹ لیپ ٹاپ اور پی سی پر نیلی اسکرین نمودار ہوگئی، یعنی ملازمین اور صارفین اپنے سسٹم تک رسائی حاصل کرنے سے قاصر تھے۔ یہ بندش جمعہ کو AEST سے شروع ہوئی اور آسٹریلیا پہنچنے سے پہلے امریکہ میں صارفین کو متاثر کیا۔ ایک فورم پوسٹ میں، کراؤڈ اسٹرائیک کے نمائندے نے کہا کہ ہم مختلف سینسر ایڈیشنز میں ونڈوز مشینوں پر BSOD کی خرابیوں کی وجہ سے ایک وسیع مسئلے سے آگاہ ہیں۔

مائیکروسافٹ اتنا متاثر کیوں ہوا؟

مائیکروسافٹ بندش کا اصل سورس نہیں تھا، لیکن کراؤڈ اسٹرائیک کا فالکن سافٹ ویئر مائیکروسافٹ ونڈوز سسٹمز پر استعمال ہوتا ہے۔ مائیکروسافٹ نے ایکس پر ایک بیان میں کہا کہ وہ اس واقعے کی تحقیقات کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

مائیکروسافٹ کی کلاؤڈ سروس میں خامی سے دنیا بھر کے ونڈوز صارفین کو مشکلات

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.