ETV Bharat / technology

گوگل پے سے ٹرانزیکشن ہسٹری کو کیسے ڈیلیٹ کیا جائے؟ ان ٹپس پر عمل کریں - Google Pay - GOOGLE PAY

Delete Google Pay Online Transaction History گوگل پے (Google Pay ) کو نہ صرف رقم کی منتقلی کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، بلکہ یہ ہماری لین دین کی ہسٹری کو بھی محفوظ رکھتا ہے۔ ایسی صورت حال میں، اگر آپ اس کی ہسٹری کو حذف (ڈلیٹ) کرنا چاہتے ہیں، تو آپ اسے آسانی سے ہٹا سکتے ہیں.

گوگل پے
گوگل پے (Getty Images)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 10, 2024, 4:52 PM IST

نئی دہلی: اسمارٹ فونز نے ہماری زندگی کو بہت آسان بنا دیا ہے۔ آج ہم اپنا زیادہ تر کام فون کی مدد سے کرتے ہیں۔ آج ہمارے بہت سے کام، شاپنگ سے لے کر بینکنگ تک، موبائل فون کے ذریعے ہوتے ہیں۔ یہی نہیں، ڈویلپرز نے ایسی کئی ایپس تیار کی ہیں، جو ہماری مختلف ضروریات کو پورا کرنے کے لیے اہم ہیں۔

ایسی ہی ایک ایپ گوگل پے ہے، جسے ہم آن لائن ادائیگیوں کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ گوگل پے (Google Pay ) کو نہ صرف رقم کی منتقلی کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، بلکہ یہ ہماری لین دین کی ہسٹری کو بھی محفوظ رکھتا ہے۔ ایسی صورت حال میں، بہت سے لوگ اپنی لین دین کی ہسٹری کو ڈلیٹ کرنا چاہتے ہیں۔ ایسے میں اگر آپ بھی گوگل پے پر اپنے لین دین کی ہسٹری کو ڈیلیٹ کرنا چاہتے ہیں تو ان ٹپس پر عمل کریں۔۔

گوگل پے پر لین دین کی ہسٹری کو کیسے ڈلیٹ کریں:

گوگل پے (Google Pay ) پر لین دین کی ہسٹری کو ڈلیٹ کرنے کے لیے، آپ کو نیچے بتائے گئے ٹپس پر عمل کرنا ہوگا۔ اس کے مطابق:-

  1. سب سے پہلے فون پر گوگل پے ایپ کھولیں
  2. اس کے بعد اپنے پروفائل پر ٹیپ کریں
  3. اب نیچے سکرول کریں اور سیٹنگز پر ٹیپ کریں
  4. یہاں پرائیویسی اور سیکیورٹی پر کلک کریں
  5. اس کے بعد ڈیٹا اور پرسنلائزیشن پر ٹیپ کریں
  6. اب یہاں گوگل اکاؤنٹ کے لنک پر کلک کریں
  7. اس کے بعد کروم پر ایک نیا پیج کھل جائے گا
  8. نئے پیج کو سکرول ڈاؤن کریں
  9. یہاں آپ اپنے ہر لین دین کی تفصیلات دیکھیں گے
  10. اب آپ جس ٹرانزیکشن کو دلیٹ کرنا چاہتے ہیں اس کے آگے کراس پر ٹیپ کریں

آپ پوری ہسٹری کو ایک ساتھ ڈلیٹ کر سکتے ہیں:

اگر آپ گوگل پے پر اپنی پوری ٹرانزیکشن ہسٹری کو ڈلیٹ کرنا چاہتے ہیں، تو نیچے دی گئی Payments Transactions & Activity پر ٹیپ کریں۔ یہاں آپ کوLast Hour, Last Day, All Time اور کسٹم رینج کے آپشن دکھائے جائیں گے۔ کسٹم رینج کے ساتھ، آپ اپنی ضرورت اور سہولت کے مطابق مخصوص مدت کے لیے ہسٹری کو ڈلیٹ کر سکتے ہیں۔

ہسٹری کو سوچ سمجھ کر ڈلیٹ کریں:

غور طلب ہے کہ گوگل پے پر ٹرانزیکشن ہسٹری آپ کے لیے ایک سہولت ہے، جس کے ذریعے آپ اپنے لین دین کا درست اکاؤنٹ رکھ سکتے ہیں۔ اس سے آپ کو معلوم ہوتا ہے کہ آپ نے کس دن اور کس مہینے میں کتنی رقم کا لین دین کیا۔ لہذا، Google Pay کی ہسٹری کو ڈلیٹ کرنے سے پہلے، براہ کرم دو بار سوچیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.