ETV Bharat / technology

'اے آئی تمام ملازمتوں کو ختم کردے گا، لوگ نوکریاں شوقیہ کریں گے، ایلون مسک کا انتباہ - ELON MUSK ON AI - ELON MUSK ON AI

ایک ایونٹ میں ویب کیم کے ذریعے شامل ہوئے ٹیسلا کے باس ایلون مسک نے ایسے مستقبل کی پیشین گوئی کی جہاں مصنوعی ذہانت (آرٹیفشل انٹلیجینس) سب کی نوکریاں کھا جائے گا۔ ایلون مسک نے کہا کہ مستقبل میں ملازمتیں صرف 'اختیاری' ہوں گی۔ ان کے مطابق، گزشتہ چند سالوں میں اے آئی کی صلاحیتوں میں تیزی سے ترقی ہوئی ہے۔

اے آئی تمام ملازمتوں کو کردے گا ختم: ایلن مسک کا انتباہ
اے آئی تمام ملازمتوں کو کردے گا ختم: ایلن مسک کا انتباہ (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 24, 2024, 12:33 PM IST

پیرس: ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک نے کہا کہ مصنوعی ذہانت (اے آئی) ایک دن تمام ملازمتوں کو ختم کر دے گی، اور ان کا ماننا ہے کہ یہ کوئی بُری ترقی نہیں ہے۔ جمعرات کو پیرس میں ایک اسٹارٹ اپ اور ٹیک ایونٹ سے خطاب کرتے ہوئے، ایلون مسک نے کہا، "مستقبل میں شاید ہم میں سے کسی کے پاس نوکری نہ ہو" انہوں نے مزید کہا کہ آنے والے دور میں لوگ شوقیہ نوکری کریں گے۔

انہوں نے کہا، "اگر آپ کوئی ایسا کام کرنا چاہتے ہیں جو ایک مشغلہ جیسا ہو، تو آپ نوکری کر سکتے ہیں۔" مسک نے مزید کہا، " آگے چل کر آپکی خدمت کے لئے اے آئی اور روبوٹس ہوں گے جو آپ کی پوری پوری مدد کریں گے مگر ان سب کو کامیاب بنانے کے لئے ایک بڑی رقم کی ضرورت ہوگی اور ہر ایک کے لئے یہ مناسب بھی نہیں ہوگا کہ وہ اس پر ہونے والے اخراجات کو برداشت کریں۔

ایلون مسک نے آگے کہا ان اخراجات کو عالمی بنیادی آمدنی (یونیورسل بیسک انکم) کے ساتھ نہ ملایا جائے۔ یونیورسل بنیادی آمدنی (یونیورسل بیسک انکم) سے مراد حکومت ہر ایک کو ایک مخصوص رقم فراہم کرتی ہے، چاہے ان کی کمائی کچھ بھی ہو۔ اور آپ کے پاس اتنی رقم ہے تو آپ اے آئی پر آنے والے اخراجات اٹھا سکتے ہیں۔ ہان مگر سامان یا خدمات کی کوئی کمی نہیں ہوگی۔

انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ اے آئی کی صلاحیتیں پچھلے کچھ سالوں میں بہت تیزی سے ترقی کر رہی ہیں، اتنی تیزی سے ترقی کر رہی ہے کہ ریگولیٹرز، کمپنیاں اور صارفین ابھی تک یہ سمجھنے سے قاصر ہیں کہ ان کو استعمال کیسے کیا جائے۔

ماضی میں بھی مسک نے آرٹیفشل انٹلیجینس کے بارے میں اپنے خدشات کا اظہار کیا۔ جمعرات کو اپنے کلیدی خطاب کے دوران، انہوں نے ٹیکنالوجی کو اپنا سب سے بڑا خوف بھی قرار دیا۔ انہوں نے ایان بینکس کی "کلچر بک سیریز" کا حوالہ دیا، جو کہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے چلائے جانے والے معاشرے کی عکاسی کرتا ہے۔

مسک نے سوال کیا کہ کیا لوگ بغیر ملازمتوں کے مستقبل میں مکمل محسوس کر سکتے ہی؟ "سوال واقعی ایک معنی خیز ہوگا - اگر کمپیوٹر اور روبوٹ آپ سے بہتر سب کچھ کرسکتے ہیں تو کیا آپ کی زندگی معنی رکھتی ہے؟" مسک نے کہا۔

انہوں نے مزید کہا، "مجھے لگتا ہے کہ اس میں اب بھی انسانوں کا کوئی نہ کوئی کردار ضرور ہوگا-" انہوں نے والدین کو یہ بھی مشورہ دیا کہ وہ اپنے بچوں کے سوشل میڈیا کی زیادہ عادت نہ ڈالیں کیونکہ وہاں پر اس طرح کے پروگرام بنائے جا رہے ہیں جہاں پر اے آئی کا زیادہ دخل ہے۔

صنعت کے ماہرین مسلسل اس بات پر تشویش کا اظہار کر رہے ہیں کہ مارکیٹ میں اے آئی کے آجانے سے مختلف صنعتوں اور ملازمتوں پر کس طرح اثر پڑے گا اور یہ کب تک ہوگا۔ سی این این نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ جنوری میں، MIT کی کمپیوٹر سائنس اور مصنوعی انٹلیجینس لیب کے محققین نے پایا کہ اے آئی کے زریعہ کام اتنی تیزی سے لیا جا رہا ہے جس کا ہم تصور بھی نہیں کر سکتے ہیں۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بہت سی ملازمتیں جو پہلے اے آئی کے لیے مشکل تھیں فی الحال اب نہیں ہیں۔ ماہرین کا بڑے پیمانے پر خیال ہے کہ بہت سی ملازمتیں جن میں اعلیٰ جذباتی ذہانت اور انسانی تعامل کی ضرورت ہوتی ہے، جیسے دماغی صحت کے پیشہ ور افراد، تخلیق کاروں اور اساتذہ، ان کو تبدیل کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.