ETV Bharat / technology

سیلنگ فین کم ہوا دے رہا ہے تو ایسے کریں صفائی، فراٹے سے چلے گا پنکھا - CEILING FAN CLEANING TIPS - CEILING FAN CLEANING TIPS

گھروں میں کچھ سیلنگ فین برسوں پرانے ہوتے ہیں اور فین جتنا پرانا ہوتا ہے اس کی حالت اتنی ہی قابل رحم ہوتی ہے۔ سیلنگ فین پر جمی دھول کو صاف کرنا ایک مشکل ترین کام سمجھا جاتا ہے۔ لیکن اس خبر کو پڑھنے کے بعد آپ کا یہ کام کافی آسان ہو جائے گا۔ HOME MADE CLEANER

سیلنگ فین
سیلنگ فین (Photo: Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 3, 2024, 10:59 AM IST

حیدرآباد: گھروں کے کونوں میں دھول جم جاتی ہے۔ وقفہ وقفہ سے ہم لوگ اسے صاف بھی کر لیتے ہیں۔ ایسی ہی دھول آپ کے سیلنگ فین پر بھی جم جاتی ہے۔ اب سیلنگ فین کو صاف کرنا مطلب سیڑھی یا ٹیبل کا استعمال لازمی ہو جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ سیلنگ فین پر دھول کی کئی پرتیں چڑھ جاتی ہیں لیکن اسے ہفتوں تک صاف نہیں کیا جاتا۔

بنا سیڑھی اور ٹیبل کے پنکھے کو صاف نہیں کیا جا سکتا اس لئے سفید پنکھے کا رنگ کالا پڑ جاتا ہے۔ پنکھے پر جمی دھول کی وجہ سے پنکھے کی اسپیڈ بھی کم ہو جاتی ہے۔ جس کی وجہ سے آپ کے سیلنگ فین سے کم ہوا آنے لگتی ہے۔ اس مشکل سے بچنے کے لیے ہمارے پاس کچھ آسان طریقے ہیں جس سے آپ گندے اور چپ چپے پنکھے کم محنت کرتے ہوئے چمکا سکتے ہیں۔ آپ ہمارے ٹپس استعمال کریں گے تو آپ کا برسوں پرانا سیلنگ فین نیا ہو جائے گا۔

  • سیلنگ فین کو کیسے کریں صاف؟

پنکھے پر جمی دھول مٹی کو سب سے پہلے ایک سوکھے کپڑے جھاڑو یا پھر ڈسٹر سے صاف کر لیں۔ دھول مٹی ہٹانے کے لیے سب سے بہتر سوکھے کپڑے کو سمجھا جاتا ہے۔ اس کے بعد آپ ہوم میڈ کلینر سے پنکھے کی صفائی کریں۔ اس ہوم میڈ کلینر کو آپ ایک اسپرے بوتل میں بھی رکھ کر پنکھے پر سیدھے چھڑکاو کرتے ہوئے صفائی کر سکتے ہیں۔

  • ہوم میڈ کلینر کو بنانے کا طریقہ:
  1. ہوم میڈ کلینر کو بنانے کا طریقہ کافی آسان ہے۔ اسے بنانے کے لیے آپ کو چاہیئے ہوگا ڈش واش لکوڈ جیل یا سرف، اسے پانی میں اچھی طرح گھول لیں، اس کے بعد اس میں تھوڑا سا ڈیٹول ڈالیں اور اسے عام بوتل یا اسپرے بوتل میں ڈال دیں۔ پھر اس سے چھت کے پنکھے کو صاف کریں۔ یقین مانیں آپ کا پنکھا نیے پنکھے جیسا چمکنے لگے گا۔
  2. گھر کو صاف ستھرا بنانے کے لیے آپ کو صرف دو چیزوں کی ضرورت ہے۔ وہ ہیں بیکنگ سوڈا اور سرکہ، دونوں کو ملا کر بنا کلینر پنکھا نیا اور چمکدار بنا دے گا۔ آپ کو بس ایک پیالے میں سرکہ لینا ہے اور اس میں ایک چمچ بیکنگ سوڈا ڈال کر لکوڈ تیار کرنا ہے۔ پھر پنکھے کو اس سے صاف کرنا ہوگا۔ اس محلول کو پنکھے کے اس حصے پر پانچ منٹ تک لگانا ہوگا جہاں پنکھا گندا ہے۔ اس کے بعد گیلے کپڑے کی مدد سے پنکھے کو صاف کریں۔ آپ دیکھیں گے کہ سیلنگ فین سے تمام کالے دھبے غائب ہو گئے ہیں۔
  3. گھر کو صاف ستھرا بنانے کے لیے سرکہ کے علاوہ آپ لیموں پانی سے بھی محلول بنا سکتے ہیں۔ آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ لیموں اور بیکنگ سوڈا کو ملا کر بہت اچھا کلینر بنتا ہے، جسے گھریلو مقاصد کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
  4. گھریلو کلینر کے بجائے، آپ پنکھے کو گرم پانی اور نمک کے محلول سے بھی صاف کر سکتے ہیں۔ اس کے استعمال سے بھی آپ کا پنکھا چمک جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.