ETV Bharat / state

پارلیمنٹ میں غریب عوام کے حق میں آواز بلند کروں گا:ضیاءالرحمن برق - Zia Ur Rahman Barq Reaction

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 12, 2024, 7:23 PM IST

Updated : Jun 12, 2024, 7:48 PM IST

سنبھل سے سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمان ضیاء الرحمان برق نے کہاکہ انہیں حلقہ کے لوگوں کے مسائل کو اٹھانے کےلئے پارلیمنٹ میں بھیجا گیا ہے۔وہ عوام کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرتے رہے ہیں اور اس سلسلے کو مزید آگے لے جانے کا وقت آگیا ہے۔

پارلیمنٹ میں غریب عوام کے حق میں آواز بلند کروں گا:ضیاءالرحمن برق
پارلیمنٹ میں غریب عوام کے حق میں آواز بلند کروں گا:ضیاءالرحمن برق (etv bharat)

مرادآباد:سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمان ضیاء الرحمان برق نے ای ٹی وی بھارت اردو سے خصوصی بات چیت میں کہا کہ سنبھل لوک سبھا حلقہ میں انگنت مسائل ہیں، ہم ان مسائل پر لوک سبھا میں آواز اٹھانے کا کام کریں گے۔ ہمارے ہاتھ میں ایک کیندریہ ودیالیہ اور سنبھل سے دہلی کے درمیان ریلوے لائن بچھانے کا مطالبہ کروں گا۔

انہوں نے کہاکہ وہ ان لوگوں کا بہت شکرگزار ہیں جنہوں نے ان پر اعتماد کا اظہار کیا۔عام لوگوں نے جس کام کے لئے انہیں لوک سبھا میں بھیجا ہے وہ اس کام ہر حال میں پورا کرنے کی کوشش کریں گے۔میں ایک عوامی نمائندہ ہوں مجھے یہ بات اچھی اچھی طرح سے معلوم ہے۔

ضیاءالرحمن برق (etv bharat)

سنبھل سے نو منتخب رکن پارلیمان نے کہاکہ گھبرانے کی کوئی بات نہیں ہے۔یہ حکومت زیادہ دنوں تک نہیں چلے گی۔این ڈی اے کی حکومت کے پاس ترقیاتی منصوبوں کا فقدان ہے۔بے روزگار نوجوانوں کو ملازمت سے جڑنے کے لئے ان کے پاس وعدوں کے علاوہ کچھ بھی نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پولیس کے بے جا استعمال کے خلاف اسمبلی میں آواز بلند ہوگی

رکن پارلیمان ضیاء الرحمان برق کا کہنا ہے کہ ملک کی عوام نے لوک سبھا انتخابات میں ووٹ نہیں دیا کیونکہ عوام سمجھ چکی ہے کہ نریندر مودی نے اپنی حکومت میں ہمیشہ جھوٹ بولتے آرہے ہیں اور آگے بھی ایسا ہی ہوگا۔بی جے پی کی قیادت والی حکومت اگر کام کرتی تو غریب عوام پر مہنگائی کی مار نہیں پڑتی۔

Last Updated : Jun 12, 2024, 7:48 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.