ETV Bharat / state

بیدر کے بسواکلیان میں سروس پوائنٹ کا افتتاح

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 14, 2024, 11:35 AM IST

Service Centre At Biswa Kalyan Bidar: کرناٹک کے ضلع بیدر کے بسواکلیان میں وارڈ نمبر سات پر یوتھ کانگریس کی جانب سے سروس سینٹر کا افتتاح کیا گیا۔ اس سروس سینٹر کا مقصد ریاستی حکومت کی پانچ 'گارنٹی' سے متعلق تفصیلی جانکاری عوام کو فراہم کرنا ہے۔

بیدر کے بسواکلیان میں سروس پوائنٹ کا افتتاح
بیدر کے بسواکلیان میں سروس پوائنٹ کا افتتاح

بیدر کے بسواکلیان میں سروس پوائنٹ کا افتتاح

بیدر : ریاست کرناٹک میں کانگرس پارٹی نے اپنے انتخابی وعدوں کو پورا کرتے ہوئے عوام کے لئے پانچ ترقیاتی منصوبوں کا اعلان ہے۔ ان ترقیاتی منصوبوں سے عام لوگوں کو بھر پور فائدہ بھی ہو رہا ہے۔ کانگریس کی قیادت والی ریاستی حکومت کا منانا ہے کہ تمام انتخابی وعدوں کو پورا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے تاکہ عوام ان اسکیموں سے فائدہ اٹھا سکیں۔

دوسری طرف ضلع بیدر کے بسواکلیان کے وارڈ نمبر سات میں یوتھ کانگریس کے رہنما قطب الدین نے سروس سینٹر کا افتتاح کیا۔ اس سروس سینٹر کے قیام کا مقصد ریاستی حکومت کی جانب سے نافذ کیے گئے پانچ انتخابی وعدوں سے متعلق تفصیلی جانکاری عوام کو فراہم کرنا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ حکومت کی ترقیاتی اسکیموں کو عوام تک پہنچانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بیدر کے عازمین حج سے 15 فروری سے قبل پہلی قسط جمع کرانے کی اپیل

بسوا کلیان میں قائم سروس سینٹر میں حکومت کی جانب سے جاری کردہ 'پانچ گارنٹی' کے فوائد کو گھر گھر پہنچانا ہے۔ ان منصوبوں کے رجسٹریشن میں کسی بھی قسم کی پریشانی ہو یا کسی اسکیم میں لوگوں کو فائدہ نہیں پہنچ رہا ہو، اس طرح کے مسائل کو دور کرنے کے لئے ان مراکز کا قیام کیا گیا ہے۔ مقامی باشندوں نے یوتھ کانگریس کے کارکنان کی اس کوشش کی ستائش کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کے لیے رجسٹریشن کرتے وقت تھوڑی پریشانی ہوتی ہے۔ سروس سینٹر سے اس پریشانی کو دور کیا جا سکتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.