بیدر:ملک کی دیگر ریاستوں کی طرح کرناٹک میں بڑے پیمانے پر عالمی یوم یوگا منایا گیا ۔اس موقع پر بیدر ضلع میں ضلع کمشنر گوبند ریڈی نے چراغ روشن کرکے یوگا ڈے پروگرام کا افتتاح کیا۔
ذرائع کے مطابق بیدر کے نہرو اسٹیڈیم میں یوگا پروگرام میں طے شدہ وقت پر صبح 6:30 بجے موجود ضلع انتظامیہ و تمام محکمہ جات کے اعلی افسران موجود رہے۔اس موقع پر ضلع انتظامیہ کے اعلیٰ افسران کے ساتھ ساتھ مقامی باشندوں اور مختلف اسکولوں کے طلبا و طالبات نے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا
اس یوگا ڈے کے موقع پر سبھی نے سفید ٹی شرٹ پہننے کو ترجیح دی ۔اس موقع پر بیدر ڈپٹی کمشنر گویند ریڈی بیدر ضلع سپریڈنٹ آف پولیس چنا بسوانا سمیت تمام مہمانان نے یوگا ڈے کے موقع پر اس کی اہمیت پر روشنی ڈالی ۔انہوں نے طلبا و طالبات سے یوگا کو اپنے روٹین میں شامل کرنے کی اپیل کی ۔
ان کا کہنا تھا کہ یوگا سے آپ لوگوں کو جسمانی اور ذہنی طور پر فائدہ پہنچ سکتا ہے۔اس کی اہمیت سے واقف ہونے کی ضرورت ہے۔اگر آپ اپنی زندگی میں اس کا شامل کرتے ہیں تو اس سے آپ کو بہت فائدہ ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:آج عالمی یوم یوگ، سری نگر میں میں پی ایم مودی نے یوگا کیا، کہا، یوگا کو اپنے روزمرہ کے معمولات میں شامل کریں
واضح رہے کہ اقوام متحدہ میں وزیراعظم کی درخواست اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی ( یو این جی اے) نے دسمبر 2014 میں ہر سال 21 جون کو عالمی یوم یوگا منانے کا اعلان کیا تھا۔