ETV Bharat / state

خواتین کانگریس کی گارنٹی لیکر 8500 روپیہ لینے ریاستی دفتر پہونچی، کہا راہل گاندھی کی سرکار بنے گی - Women reached Congress office with guarantee card

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 5, 2024, 7:41 PM IST

انتخابی نتائج کے اعلان کے بعد ہی لکھنؤ میں کچھ خواتین کانگریس پارٹی کے ریاستی دفترپہنچیں اورکہا کہ راہل گاندھی نے جو وعدہ کیا تھا اسی کے تحت ہم روپئے لینے آئے ہیں ہماری امیدیں پھر سے جاگ اٹھی ہیں اور ہم کو توقع ہے کی اکھلیش اور راہل گاندھی دونوں مل کرہم بے سہارا خواتین کا سہارا بنیں گے۔

خواتین کانگریس کا گارنٹی لیکر لکھنؤ آفس پہنچیں
خواتین کانگریس کا گارنٹی لیکر لکھنؤ آفس پہنچیں (ETV Bharat)

لکھنؤ: انتخابی نتائج کے اعلان کے بعد ہی لکھنؤ میں واقع کانگریس پارٹی کے ریاستی دفتر پر خواتین کی ایک جماعت کانگریس کا گارنٹی کارڈ لے کر پہنچی جس میں خواتین نے کہا کہ کانگریس پارٹی پر ہمارا اعتماد ہے کہ وہ خواتین کو ماہانہ ساڑھے اٹھ ہزار روپے دے گی اور اسی رقم کے لیے ہم آج ریاستی دفتر پہنچے ہیں۔

خواتین کانگریس کی گارنٹی لیکر 8500 روپیہ لینے ریاستی دفتر پہونچی (ETV Bharat)

ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے لکھنؤ کی رہائشی زبیدہ نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ انڈیا اتحاد کی حکومت بنے گی اور ہم سبھی خواتین کو راہل گاندھی اور اکھلیش یادو کی گارنٹی کارڈ کے ذریعے جو وعدے کیے گئے ہیں وہ رقم ملے گی۔ ہم لوگوں کی امیدیں جاگی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے گھر میں کمانے والا کوئی نہیں ہے ہمارے شوہر کا انتقال ہو گیا ہے، ہمارے دو بچے ہیں۔ ہمارے شوہر بہت پہلے ہی انتقال کر گئے ہیں اور میں خود کئی بیماریوں سے جوجھ رہی ہوں لیکن میرا علاج نہیں ہو پا رہا ہے کانگریس پارٹی نے جو گارنٹی کارڈ دیا ہے اور جو وعدہ کیا ہے مجھے امید ہے کہ کانگریس پارٹی اسے ضرور پورا کرے گی اور کانگریس کی حکومت بنے گی۔

وزیراعظم ایوشمان کارڈ کے تعلق سے انہوں نے کہا کہ ایوشمان کارڈ اسپتال لے کر جاتے ہیں لیکن اس کے ذریعے علاج نہیں ہوتا ہے بلکہ ڈاکٹروں کا منفی رویہ رہتا ہے۔

زبیدہ کا کہنا ہے کہ خواتین کی ایک بڑی جماعت کانگریس کے ریاستی دفتر پر پہنچی تھی اور ان کا ماننا ہے کہ کانگریس پارٹی ان کے کارڈ کو جمع کرے گی اور انہیں رقم ریلیز کرنا شروع کر دے گی۔

ای ٹی وی بھارت نے کانگریس پارٹی کے ریاستی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے چیئرمین سی پی رائے سے بات چیت کی تو انہوں نے بتایا کہ ابھی تک ہماری حکومت نہیں بنی ہے لیکن اگر حکومت بنتی ہے تو ہم نے جو وعدہ کیا ہے وہ وعدہ پورا کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ بہت بڑی خوشی کی بات ہے کہ خواتین کے اعتماد کو ہم نے جیتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ اب ریاستی دفتر پر خواتین کا آنا شروع ہوا ہے اور ہم نے وعدہ کیا ہے کہ اگر حکومت بنتی ہے تو جولائی ماہ سے خواتین کو 8500 ہزار روپے پانچ سو روپیے ماہانہ دینا شروع کر دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.