ETV Bharat / state

ہم کو دین غدیر خم کے روشن و منور میدان سے ملا ہے : مولانا سیف عباس - WILAYAT WEEK HELD IN LUCKNOW - WILAYAT WEEK HELD IN LUCKNOW

ہفتہ ولایت کے عنوان سے’’غدیرسے مباہلہ تک‘‘امام باڑہ جنت مآب سید تقی صاحب ، اکبری گیٹ ،عقب مسجد تحسین علی خاں میں دلدار علی غفران مآب فاؤنڈیشن کی جانب شب میں24 جون سے30جون تک روز آنہ 9 بجےشب محفل مقاصدہ کا انعقاد کیا گیا ہے ۔

ہم کو دین غدیر خم کے روشن و منور میدان سے ملا ہے : مولانا سیف عباس
ہم کو دین غدیر خم کے روشن و منور میدان سے ملا ہے : مولانا سیف عباس (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 2, 2024, 1:54 PM IST

لکھنؤ: ہفتہ ولایت کی آخری محفل شب عید مباہلہ منعقد ہوئی ۔محفل کا آغاز تلاوت کلام مجید سے ہوا۔ اس کے بعد رضوان اور عزادار اعظمی ،رہبر عسکری اور محمد حسینی نے اپنے مخصو ص انداز میں منظوم نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ محفل کو خطاب کرتے ہوئے مولانا سید سیف عباس نقوی نے کہا کہ جب تک پیغمبر اسلام قرآن لے جا کے نصاریٰ کو سمجھا رہے تھے تب انہیں سمجھ میں نہ آیا جب اہل بیتؑ کو ساتھ لے گئے تب انہیں با قاعدہ طور سے سمجھ میں آگیا ۔لہذا دنیا کو سمجھنا چاہیے کہ تنہا قرآن کافی نہیں ہو سکتا ہے جب تک اہل بیتؑ سے وابستہ نہ ہوں۔

آخر میں مولانا سیف عباس نے کہاکہ عید غدیر سے عید مباہلہ ان دونوں عیدوں کو جو ڑ کر ہم کو ہفتہ ولایت کا انعقاد مسلسل کر کے عوام تک اس پیغام کو پہنچانا ہے کہ عید غدیر سب سے بڑی اور سب سے اہم عید ہے جس دن دین اسلام کامل ہوا تھا کیونکہ مو من نے جنت جانے کا راستہ وایاغدیر تلاش کر رکھا ہے اور ہم نے جو دین کو لیا ہےوہ کسی اندھیری اور تاریک کو ٹھری سے نہیں لیا ہے بلکہ ہمارے پاس دین غدیرکے روشن و منور میدان سے آیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:شیعہ مکتب فکر کے لوگوں نے جوش و خروش کے ساتھ عید غدیر منایا

مولانا کاظم واحدی ، مولانا اعجاز سیتاپوری ، ، مولانا محمد مشرقین ، قمرالحسن ، مولانا محمد رضا ایلیا ، مولانا سہیل عباس ، مولانا ،مولانا ناصر زیدی ، مولانا آصف سیتھلی ، مولانا غلام سرور ، مولاناغلام عباس ، مولانا واحد حسین ، مولاناآصف صفوی ، مولانا تصورحسین کانپوری ، مولانا تفسیر کے علا وہ کثیر تعداد میں حوزات علمیہ کے طلبہ نے شرکت کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.