ETV Bharat / state

کانگریس کے تمام رہنما بی جے پی میں شامل ہوجائیں گے: ہمنتا بسوا سرما

آسام کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر ہمنتا بسوا سرما نے کہاکہ کانگریس کے ایک رہنما کو چھوڑ کر تمام لیڈران کو بی جے پی میں لائیں گے۔ہمنتا بسواس کے اس بیان کے بعد آسام پردیش کانگریس کمیٹی میں بے چینی کی لہر پائی جا رہی ہے۔

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 19, 2024, 1:45 PM IST

ایک کو چھوڑ کر کانگریس کے تمام رہنما بی جے پی میں شامل ہوجائیں گے:وزیر اعلیٰ ڈاکٹر ہمنتا بسوا سرما

سلچر:لوک سبھا انتخابات 2024 کی تاریخوں کے اعلان کے بعد پورے ملک میں سیاسی گہماگہمی تیز ہو گئی ہے۔انتخابی مہم کے دوران سیاسی رہنماوں کی بیان بازی بھی زور شور سے جاری ہے۔اسی درمیان آسام کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر ہمنتا بسوا سرما نے کہاکہ کانگریس کے ایک رہنما کو چھوڑ کر تمام لیڈران کو بی جے پی میں لائیں گے۔

آسام کے وزیر اعلی ڈاکٹر ہمنتا بسوا سرما نے انتہائی پر اعتماد انداز میں کہاکہ ایک رہنما جو اکثر و بیشتر اپنی سابقہ پارٹی پر تنقید کے لیے جانا جاتا ہے۔ان سے بات چیت جاری ہے۔ممکن ہے کہ وہ بھی جلد ہی بی جے پی کا حصہ ہوں گے۔

لوک سبھا انتخابات سے ٹھیک ایک ماہ قبل آسام کے وزیراعلیٰ ہمنتا بسوا سرما نے کہا کہ کانگریس کو ووٹ دینے کا کوئی فائدہ نہیں ہے کیونکہ اگر کوئی جیت بھی جاتا ہے تو وہ بی جے پی میں آجائے گا۔اس سے بہتر ہے کہ آپ بی جے پی کے امیدواروں کی حمایت کریں اور انہیں ہی ووٹ دیں۔

وزیراعلیٰ ہمنتا بسوا سرما نے طنزیہ لہجے میں کہا کہ کانگریسی کانگریس میں رہیں گے یا نہیں اس پر بھی شک ہے کیونکہ ہر کوئی بی جے پی میں شامل ہونا چاہتا ہے۔وزیراعظم نریندر مودی کے ترقیاتی کاموں سے کانگریس کے رہنما بے حد متاثر ہیں۔وہ بی جے پی کا حصہ بننے کے لئے بے چین ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:کانگریس کی یاترا میں صرف مائنارٹی علاقوں میں بھیڑ: آسام وزیراعلی

آسام کے کریم گنج ضلع میں پارٹی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ہمنتا بسوا سرما نے دعویٰ کیا کہ کانگریس کا کوئی امیدوار پارٹی میں نہیں رہنا چاہتا، ہر کوئی بی جے پی میں شامل ہونے کی خواہش رکھتا ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ ایک کو چھوڑ کر جتنے بھی امیدوار کانگریس سے جیتے ہیں، میں سبھی امیدواروں کو بی جے پی میں لاؤں گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.