ETV Bharat / state

ایس ٹی ایف رکن اسمبلی بیدی رام پر پولیس بھرتی امتحان سے قبل کیوں نظر رکھ رہی ہے پولیس؟ بیدی رام نے کیا کہا؟ - Police Recruitment Exam

اترپردیش میں گزشتہ پولیس بھرتی امتحان میں دھاندلی کے واقعات پیش آئے تھے۔ جس پر امتحان کو ملتوی کردیا گیا تھا۔ اب یوپی میں پھر سے پولیس بھرتی امتحان منعقد کیے جائیں گے۔ تاہم ایس ٹی ایف رکن اسمبلی بیدی رام پر پولیس بھرتی امتحان سے قبل کیوں نظر رکھ رہی ہے؟ اس سلسلہ میں بیدی رام نے کیا کہا؟ جانتے ہیں۔

Why is the police keeping an eye on MLA Bedi Ram before the recruitment exam?
رکن اسمبلی بیدی رام پر پولیس بھرتی امتحان سے قبل کیوں نظر رکھ رہی ہے (ETV Bharat Urdu)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 21, 2024, 6:13 PM IST

لکھنؤ: پولیس بھرتی بورڈ کے اس بار کے امتحان کو پوری طرح صاف و شفاف بنانے کے لیے کئی اہم نکات پر سکیورٹی اہلکار نظر رکھ رہی ہے۔یوپی پولیس تقرری بورڈ نے گزشتہ 12 برس میں متعدد مقابلہ جاتی امتحانات کے پرچے لیک کرانے میں شامل رہے گروہوں کہ تفصیلات کی ایک فہرست تیار کرائی ہے جس میں گروہ کے سرغنہ اور ان کے اہم اراکین سمیت 1541 جرائم پیشہ افراد پر سختی سے نگاہ رکھنے کے لیے ایس ٹی ایف کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔ ان گروہوں کے سرغنہ میں اوم پرکاش راج بھر کے سیاسی پارٹی سہیل دیو بھارتی سماج پارٹی سے رکن اسمبلی بیدی رام بھی شامل ہیں۔

رکن اسمبلی بیدی رام پر پولیس بھرتی امتحان سے قبل کیوں نظر رکھ رہی ہے (ETV Bharat Urdu)

بیدی رام پر ریلوے امتحانات کے ساتھ کئی دیگر مقابلہ جاتی امتحانات کی پرچہ لیک میں شامل ہونے کا الزام ہے ان کے خلاف تین الگ الگ ریاستوں میں کئی مقدمے بھی درج کیے گئے ہیں پولیس بھرتی بورڈ نے گزشتہ 12 برس میں متحرک رہے پرچہ لیگ گروہوں کے اراکین پر تفصیلاتی نوٹ تیار کرائی ہے ان میں ان میں بیدی رام کے علاوہ راجیو نین مشرا کے گروہ پر کئی پرچے لیگ کرانے کا الزام ہے ایس ٹی ایف نے پرچہ لیک معاملے میں ضمانت پر باہر آئے پرچہ لیک گروہ کے اراکین کی بھی تفصیلات تیار کر رہی ہے ان کے بارے میں بھی لکھنؤ سے بہار و ہریانہ تک کے ایس ٹی ایف جانچ کر رہی ہے۔ افسران کا کہنا ہے کہ امتحانات میں کسی بھی طرح کی دھاندلی کی کوشش کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

Why is the police keeping an eye on MLA Bedi Ram before the recruitment exam?
رکن اسمبلی بیدی رام پر پولیس بھرتی امتحان سے قبل کیوں نظر رکھ رہی ہے (ETV Bharat Urdu)
ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے سہیل دیو بھارتی سماج پارٹی سے رکن اسمبلی بیدی رام نے کہا کہ ہمارے اوپر پرچہ لیک کرانے کا جو الزام ہے وہ بے بنیاد ہے ایک سازش کے تحت ویڈیو وائرل کی گئی جس کی بنیاد پر بے جا الزام لگایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ جو ویڈیو وائرل ہو رہی ہے وہ ایک پنچایت کی ویڈیو ہے اسے ارٹیفیشیل تکنیک کے ذریعہ ڈیپ فیک ویڈیو بنایا گیا اور وائرل کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ کچھ میڈیا ادارے سازش کے تحت یہ خبر چلا رہے تھے کہ پرچہ لیک معاملے میں بیدی رام کو ایس ٹی ایف نے گرفتار کر لیا ہے حالانکہ اس وقت ہم ایک نجی چینل پر انٹرویو دے رہے تھے اور شادی بارات میں رس ملائی کھا رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی کی کارروائی میں پرچہ لیک معاملے پر ایک قانون بھی پیش کیا گیا ہے جس کا ہم استقبال کرتے ہیں اور ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ پرچہ لیک کرانے والے گروہوں پر سخت سے سخت کارروائی ہو۔

بیدی رام نے ای ٹی وی بھارت سے خاص بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم چونکہ پسماندہ ذات قبائل سے تعلق رکھتے ہیں یہی وجہ ہے کہ مجھے نیچا دکھانے کے لیے اس طرح کی سازشیں رچی جاتی ہیں اور اے ائی کے ذریعے ویڈیو بنا کر کے اسے وائرل کیا جاتا ہے۔ واضح رہے کہ پولیس تقرری بورڈ 602244 عہدوں کے لیے امتحان منعقد کرانے جا رہی ہے 20 اگست کو ایڈمٹ کارڈ جاری کر دیا گیا ہے اور 23 سے 31 اگست کے درمیان حکومت کئی مرحلوں میں امتحان کرائے گی اس سے قبل بھی ان عہدوں کے لیے امتحان منعقد کرائے گئے تھے لیکن پرچہ لیک ہونے کی وجہ سے امتحان کو رد کر دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

اتر پردیش پولیس بھرتی امتحان پیپر لیک کا کلیدی ملزم گرفتار - police recruitment exam paper leak

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.