ETV Bharat / state

ترنمول کانگریس نے شاہجہاں شیخ کو پارٹی سے معطل کیا - ترنمول کانگریس

TMC suspended Sheikh Shahjahan سندیش کھالی میں ترنمول کانگریس کے لیڈر شاہجہان شیخ کی گرفتاری کے بعد حکمراں جماعت نے انہیں 6 سال کیلئے معطل کردیا ہے۔ وزیر برتیا باسو نے جمعرات کو ایک پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے اس کی اطلاع دی-

ترنمول کانگریس نے شاہجہاں شیخ کو پارٹی سے معطل کیا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 29, 2024, 4:51 PM IST

ترنمول کانگریس نے شاہجہاں شیخ کو پارٹی سے معطل کیا

کولکاتا: مغربی بنگال کے وزیر برتیا باسو نے جمعرات کو ایک پریس کانفرنس میں اس کا اعلان کیا ہے۔ تاہم اپوزیشن جماعتیں الزام لگارہی ہیں کہ آخر اس فیصلے پر پہنچنے میں حکمراں جماعت کو 56دن کیوں لگ گئے ۔ شاہجہان کو پولیس نے بدھ کی رات میناخان سے گرفتار کیا تھا۔ اس کے بعد انہیں جمعرات کی صبح بشیرہاٹ عدالت میں پیش کیا گیا۔ جج نے شاہجہاں کو 10 روزہ پولیس تحویل میں دینے کا حکم دیا۔ اس کے بعد پولیس شاہ جہاں کو کولکاتا کے بھوانی بھون لے آئی۔

ریاستی وزیر برتیہ باسو نے دوپہر کو ایک پریس کانفرنس میں شاہجہاں کی معطلی کا اعلان کیا۔ہماری پارٹی پورے معاملے پر نظر رکھی ہوئی ہے۔شاہجہاں کے خلاف کارروائی سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ ہماری عوام لوگوں کی شکایت ناصرف سنتی ہے بلکہ اس پر کارروائی بھی کرتی ہے۔

وزیر براتیہ نے کہاکہ یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ ترنمول پارٹی میں کسی کے خلاف شکایت موصول ہونے پر کارروائی کرتی ہے۔ حالانکہ یہ ترنمول کے لیے نیا نہیں ہے۔ ترنمول پہلے بھی ایسا کر چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم وزیر اعظم کو چیلنج کرتے ہیں کہ وہ شوبھندو ادھیکاری، ہمانتا وشواشرما اور نارائن رانے کو معطل کر دیں۔

یہ بھی پڑھیں:شاہجہاں شیخ سے عدالت کوکوئی ہمدردی نہیں ہے، کلکتہ ہائی کورٹ

واضح رہے کہ سندیش کھالی میں ای ڈی کی ٹیم پر حملہ کے 56دنوں بعد مغربی بنگال پولس نے کل رات شاہجاں شیخ کو گرفتار کرلیا ہے۔آج صبح اسے بشیر ہاٹ سب ڈویژنل عدالت میں پیش کیا گیا ۔بنگال پولس نے 14دنوں کیلئے تحویل میں دینے کا مطالبہ کیا ۔تاہم عدالت نے 10دنوں کیلئے پولس تحویل میں دیدیا-

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.