کولکاتا:مغربی بنگال کے دو ضلع جلپائی گوڑی اور کوچ کے تین پارلیمانی حلقوں میں ووٹنگ کا سلسلہ جاری ہے۔کوچ بہار میں ترنمول کانگریس اوربی جے پی کے حامیوں کے درمیان جھڑپوں کی اطلاع ہے۔
اسی درمیان گورنر سی وی آنند بوس نےکہاکہ بنگال کے لوگ امن اور ہم آہنگی چاہتے ہیں۔ بنگال کے لوگ اسی کے حقدار ہیں۔ یہ متعلقہ حکام کی ذمہ داری ہے کہ وہ ریاست میں امن و امان کو یقینی بنائیں، خاص طور پر انتخابات کے دوران۔جو لوگ تشدد اور نفرت پھیلانے کی کوشش کرر ہے ہیں ان کے خلاف الیکشن کمیشن کو سخت کارروائی کرنی چاہئے
گورنر نے مزید کہاکہ مغربی بنگال میں انتخابات کے دوران تشدد کے سلسلے کو ہمیشہ کے لئے ختم کرنا ہوگا۔انتخابات میں تشدد کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے۔جو لوگ تشدد کو ہوا دینے کی کوشش کرتے ہیں۔ان کے خلاف کارروائی ہونی چایئے۔
یہ بھی پڑھیں:لوک سبھا انتخابات:ووٹنگ شروع ہوتے ہی کوچ بہار میں تصادم - LOK SABHA ELECTION 2024
غور طلب ہے کہ ترنمول کانگریس نے گزشتہ روز جمعرات کو گورنر سی وی آنند بوس کے شمالی بنگال کے دورے پر اعتراض کیا تھا اور الیکشن کمیشن سے دورے کو لے کر شکایت کی تھی ۔کمیشن نے ان سے پولنگ کے دن شمالی بنگال نہ جانے کی بھی درخواست کی۔ اس کے بعد راج بھون نے بتایا کہ گورنر کوچ بہار نہیں بلکہ علی پور دوار جائیں گے۔ گورنر ریاست کا آئینی سربراہ ہے۔ کمیشن کو راج بھون سے یہ بھی بتایا گیا کہ ان کے جانے میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔