ETV Bharat / state

بنگال کے گورنر بی جے پی کے متوفی کارکن کے اہل خانہ سے ملاقات کی - Governor Meet Family Of BJP Leader

مغربی بنگال کے گورنر سی وی آنند بوس سے متعلق ایک دن قبل ہی اپوزیشن لیڈر شوبھندو ادھیکاری نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ بی جے پی کے متوفی کارکن کے گھر جائیں گے۔ آج صبح گورنر مغربی مدنی پور کے پنگلا سے بی جے پی کے متوفی کارکن کے گھر جاکر ماں سے ملاقات کی ۔بی جے پی کارکن شان تانو کی ماں گورنر کو دیکھ کر رو پڑی۔

author img

By UNI (United News of India)

Published : Apr 9, 2024, 12:46 PM IST

بنگال کے گورنر بی جے پی کے متوفی کارکن کے اہل خانہ سے ملاقات کی

کولکاتا: گزشتہ ماہ 23 مارچ کو مغربی مدنی پور کے پنگلا علاقے میں دھان کے کھیت سے بی جے پی کارکن شانتنو کی خون آلود لاش برآمد ہوئی تھی۔ یہ واقعہ سامنے آتے ہی ریاست کی سیاست میں کھلبلی مچ گئی تھی۔ بی جے پی اور خاندان کا الزام ہے کہ شانتنو کو مار کر دھان کے کھیت میں پھینکنے میں ترنمول کانگریس کا ہاتھ ہے۔

شوبھندو ادھیکاری دو ہفتے قبل فوت ہونے والے بی جے پی کارکن کے اہل خانہ کے ساتھ راج بھون گئے تھے۔ گورنر سے ملاقات کے بعد اپوزیشن لیڈر نے کہا تھاکہ انہوں نے گورنر سے درخواست کی ہے کہ وہ پنگلا میں متوفی بی جے پی کارکن کے گھر جائیں اور صورتحال کا جائزہ لیں۔ شوبھندونے یہ بھی دعویٰ کیا کہ گورنر نے کہا تھا کہ وہ پنگلا جائیں گے۔

گورنر پنگلا گئے اور پیر کو شانتنو کے گھر گئے۔ خاندان میں سب سے بات کی۔ اس کے بعد گھر سے باہر نکلتے ہوئے بوس نے کہا، ’’اس کی ہلاکت کی وجہ یقینی طور پر تحقیقات سے مشروط ہے۔ میں یہاں اس کا جائزہ لینے کیلئے آیا تھا۔ میرا مقصد عام لوگوں کا انصاف کرنا ہے۔ تمام شکایات کی جانچ کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:لوک سبھا انتخابات میں ٹی ایم سی کو مسلمانوں کی حمایت حاصل ہونے کا امکان - Lok Sabha Polls 2024

اس کے بعد گورنر نے ایک بار پھر پرامن انتخابات کرانے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ لوک سبھا انتخابات میں دہشت گردی کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے۔ آئندہ انتخابات پرامن اور آزادانہ ہونی چاہئے۔ اس کے لیے جو بھی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے وہ کئے جائیں ۔

یو این ائی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.