ETV Bharat / state

راج بھون میں کچھ ہوا تو محکمہ داخلہ قصوروار ہوگا: گورنر - Bengal Governor on Kolkata Police

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 20, 2024, 5:27 PM IST

گورنر سی وی آنند بوس راج بھون میں سیکورٹی کا خطرہ محسوس کرتے ہیں۔ ریاست کے آئینی سربراہ نے الزام لگایا کہ ان کی نقل و حرکت پر نظر رکھی جارہی ہے۔

راج بھون میں کچھ ہوا تو محکمہ داخلہ قصوروار ہوگا: گورنر
راج بھون میں کچھ ہوا تو محکمہ داخلہ قصوروار ہوگا: گورنر (etv bharat)

کولکاتا: مغربی بنگال کے گورنر سی وی آنند بوس عدم تحفظ کا شکار ہیں۔ ریاست کے آئینی سربراہ راج بھون میں تعینات کولکاتا پولیس کی موجودگی کو اپنی سلامتی کے لیے بڑا خطرہ سمجھتے ہیں۔ راج بھون کو خالی کرنے کا حکم ملنے کے بعد بھی کولکاتا پولیس وہاں ڈیوٹی پر ہے۔

پی ٹی آئی سے گفتگو کرتے یوئے گورنر سی وی آنند نے کہا کہ افسر انچارج اور ان کی ٹیم کی راج بھون میں موجودگی میری ذاتی سکیورٹی کے لیے خطرہ ہے۔ میں نے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے ساتھ اپنے خدشات کا اظہار کیا، لیکن انہوں نے کوئی کارروائی نہیں کی۔ گورنر نے الزام لگایا کہ تعینات پولیس اہلکار باہر کے لوگوں سے متاثر ہو کر راج بھون کے معاملات میں مداخلت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

سی وی آنند نے کہاکہ راج بھون میں تعینات پولیس اہلکار میری نقل و حرکت پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ یہاں کام کرنے والے کئی اہلکاروں پر بھی نظر رکھی جا رہی ہے۔ یہ حکمراں جماعت کی بلا روک ٹوک حمایت کے بغیر ممکن نہیں ہے۔ یہ آئین کی خلاف ورزی کے مترادف ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مغربی بنگال کے لوگوں کو امن و امان اور ترقی چاہئے: گورنر سی وی آنند بوس

گورنر نے الزام لگایا کہ نبنّا میں وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کو بار بار یہ اطلاع دینے کے باوجود کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ اس کے علاوہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ممتا بنرجی کے پاس محکمہ داخلہ کی ذمہ داری ہے۔ اس لیے یہ نہیں ہو سکتا کہ انہیں پولیس انتظامیہ کی حرکات کا کچھ پتہ نہ ہو۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.