ETV Bharat / state

مغربی بنگال میں 22اپریل سے اسکولوں میں گرمی کی چھٹی کرنے کا اعلان - Summer Vacation

Summer Vacation In Bengal محکمہ تعلیم نے اس سال موسم میں شدید شدت کی وجہ سے دو ہفتے قبل ہی گرمیوں کی تعطیلات کا اعلان کردیا ہے۔اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے 22 اپریل سے گرمیوں کی تعطیلات کے رہنما خطوط جاری کیے ہیں۔

مغربی بنگال میں 22اپریل سے اسکولوں میں گرمی کی چھٹی کرنے کا اعلان

author img

By UNI (United News of India)

Published : Apr 18, 2024, 6:56 PM IST

کولکاتا:ملک کی دوسری ریاستوں کی مغربی بنگال میں بھی گرمی میں تشویشناک اضافہ کا سلسلہ جاری ہے۔شدید گرمی اور لو کی وجہ سے عام لوگوں کا برا حال ہے۔اسی درمیان مغربی بنگال محکمہ تعلیم نے اس سال موسم میں شدید شدت کی وجہ سے دو ہفتے قبل ہی گرمیوں کی تعطیلات کا اعلان کردیا ہے۔

اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے 22 اپریل سے گرمیوں کی تعطیلات کے رہنما خطوط جاری کیے ہیں۔ تاہم اگر ضروری ہو تو اساتذہ اضافی کلاسیں لے کر طلبہ کو گرمیوں کی اضافی چھٹیوں سے ہونے والے نقصان کو پورا کریں گے۔ بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن اور بورڈ آف پرائمری ایجوکیشن نے مشترکہ طور پر یہ ہدایات جاری کئے ہیں ۔

تاہم دارجلنگ اور کالمپونگ میں اسکول کھلے رہیں گے۔ اس سے قبل 6 مئی سے گرمیوں کی چھٹیاں دینے کا اعلان کیا گیا تھا۔ مگر اچانک موسم میں شدت کی وجہ سے قبل از وقت گرمیوں کی تعطیلات دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔پرائیویٹ سکولوں کو بھی گرمیوں کی تعطیلات میں اضافہ کرنے کی ہدایت دی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:گورکھپور کی نوشین کو یو پی ایس سی 2023 میں نواں رینک حاصل - Upsc Result 2023

چند روز قبل گرمیوں کی تعطیلات میں 12 دن کا اضافہ کر کے 6 مئی کر دیا گیا تھا۔ اور سکول 3 جون کو کھلنے کا پروگرام تھا۔ تاہم ابھی تک یہ معلوم نہیں ہے کہ اس مرتبہ اسکول کب کھلے گا۔ گرمیوں کی چھٹیاں ہر سال 9 مئی سے 20 مئی کے درمیان تک ہوتی تھی۔ اس بار مختلف وجوہات کی بنا پر توسیع کی گئی تھی۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.