ETV Bharat / state

ممتا بنرجی نے بی جے پی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 28, 2024, 2:25 PM IST

Updated : Feb 28, 2024, 3:05 PM IST

Mamata Banerjee Slam BJP لوک سبھا انتخابات سے قبل وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے اپوزیشن جماعتوں کی شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ پارلیمانی انتخابات جنگل محل کے علاقے میں بی جے پی نے بڑی کامیابی حاصل کی تھی۔ مگر اس علاقے کے عوام کو کچھ نہیں ملا۔

ممتا بنرجی پرولیا کے دورے پر۔بی جے پی نشانے پر

پرولیا: لوک سبھا انتخابات سے قبل ممتا بنرجی کا پرولیا کا یہ دورہ کافی اہم ہے۔ گذشتہ انتخابات میں پرولیا سمیت جنگل محل کے کئی علاقے میں بی جے پی کے ہاتھوں ترنمول کانگریس کی شکست ہوئی تھی۔ اسی کے مدنظر ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتابنرجی کی توجہ پرولیا کے ووٹرز پر ہے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کنیا شری اسکیم سے 95 لاکھ لڑکیوں کو فائدہ مل رہا ہے۔ اب دوسری ریاستوں میں بھی اس طرح کی اسکیمیں شروع کرنے پر غور کررہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے اس حلقے میں پانی فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا مگر کیا وہ اس علاقے میں پانی فراہم کیا۔ وہ جھوٹ بولتے ہیں اور ہم ہر گھر میں پانی فراہم کررہے ہیں۔

ترنمول کانگریس 2019 میں یہ لوک سبھا سیٹ ہار گئی تھی۔ 2021 میں بھی اس ضلع کی کئی اسمبلی حلقوں میں ترنمول کانگریس کی شکست ہوئی تھی ۔جب کہ پنچایت انتخابات میں ترنمول کانگریس نے اس ضلع میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔ ترنمول کانگریس لوک سبھا میں کھوئی ہوئی سیٹیں دوبارہ حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ جھارگرام اور بانکوڑہ لوک سبھا حلقے بھی اس ضلع میں ہی واقع ہے۔

ترنمول کانگریس کی سپریمو ممتا بنرجی نے منگل کو پرولیا میں اپنی انتخابی ریلی سے ایک مضبوط پیغام دیا۔ ممتا بنرجی نے کہاکہ بی جے پی نےگزشتہ انتخابات میں جیت حاصل کی تھی۔مگراس نے اس حلقے کیلئے کچھ بھی نہیں کیا ہے۔ وہ انتخابات جیت کر بھاگ جاتے ہیں ۔ہم کہتے ہیں کہ سردی، گرمی، مون سون میں ہم آپ کے ساتھ ہیں۔ ہم جیتیں گے، ہم لڑیں گے، ہم تعمیر کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: مہاتو برادری کو شیڈول کاسٹ میں شامل کرنے کے اختیارات مرکزی حکومت کے پاس، ممتا بنرجی

ممتا بنرجی نے کہا کہ مرکزی حکومت نے بنگال کو محروم کردیا ہے۔مرکز ی حکومت کی طرف سے ریاست کا کوئی حق نہیں مل رہا ہے۔بنگال حکومت کا جائزہ لینے کیلئے 455ٹیمیں آئیں مگر انہوں نے کچھ نہیں کیا ۔ہم نے ہرمرتبہ ٹیموں کے ساتھ تعاون کیا ۔ممتا بنرجی نے پنچایت ممبران اور کونسلروں کو ہدایت دی کہ وہ گائوں والوں کی مدد کریں گے۔حکومت کی اسکیمیں ہرایک شہری کو ملیں اس کو یقینی بنایا جائے۔

Last Updated : Feb 28, 2024, 3:05 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.