ETV Bharat / state

انڈیا اتحاد کے اقتدار میں آنے کے بعد سی اے اے کو منسوخ کردیا جائے گا: ممتا بنرجی - Mamata Banerjee On CAA

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 17, 2024, 6:29 PM IST

Lok Sabha Election 2024: جھاڑ گرام میں ترنمول کانگریس کے امیدوار کی حمایت میں عوامی جلسے کو خطاب کرتے ہوئے ممتابنرجی نے کہا کہ انڈیا اتحاد کے اقتدار میں آنے کے بعد سی اے اے کو منسوخ کردیا جائے گا۔ انہوں نے بی جے پی پر سب سے بڑی بدعنوان سیاسی جماعت ہونے کا الزام لگایا۔

انڈیا اتحاد کے اقتدار میں آنے کے بعد سی اے اے کو منسوخ کردیا جائے گا:ممتا بنرجی
انڈیا اتحاد کے اقتدار میں آنے کے بعد سی اے اے کو منسوخ کردیا جائے گا:ممتا بنرجی (etv bharat)

جھاڑ گرام: مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے جھاڑ گرام کے گوپی ولبھ پور میں عوامی جلسے کو خطاب کرتے ہوئے بی جے پی پر شدید نکتہ چینی کی۔ جلسے کو خطاب کرتے ہوئے ممتابنرجی نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد انڈیا مرکز میں اقتدار میں آتا ہے سب سے پہلے سی اے اے قانون کو منسوخ کر دیا جائے گا۔ اس کے بعد کوئی دوسرا کام کیا جائے گا۔

بنگال کی وزیر اعلیٰ اور ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے کہاکہ 400 سیٹیں پانے کا دعویٰ کرنے والی بی جے پی کا سارا گمان چکنا چور ہوگیا ہے۔ اب کبھی بھی 400 پار کا نعرہ نہیں دیا جائے گا کیونکہ بھارت کے عوام نے بی جے پی کے اس نعرے کو نکار دیا۔

ممتا بنرجی نے کہا کہ بی جے پی سی اے اے کے ساتھ وہی ڈرامہ کھیلنا چاہتی ہے جو اس نے سندیش کھالی کے ساتھ کیا تھا۔ بی جے پی سراسر جھوٹ بولتی ہے، اس پر یقین نہ کریں۔ فور ٹوئنٹی کی کوئی ضمانت نہیں ہے۔ انتخابات کے بعد سب کو باہر نکال دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: مینڈیٹ کا کبھی غلط استعمال نہیں کیا، سرحدوں کی حفاظت اور مضبوط معیشت کے لیے چاہیے 400 سیٹیں، شاہ نے اپوزیشن کے بیانیہ پر شاہ کا جواب

اس کے بعد ممتا بنرجی نے بی جے پی پر سب سے بڑا چور ہونے کا الزام لگایا۔ گذشتہ دس برسوں کے دوران بی ج ے پی نے ملک کی ترقی کے لیے کیا کیا ہے۔ ایک کام بتایا جائے جو قابل ذکر ہے۔ اس نے گذشتہ دس برسوں سے مذہب اور نفرت کی سیاست کے علاوہ کچھ بھی نہیں کیا۔ انتخابات آتے ہی این آر سی اور سی اے اے کی بات کی جاتی ہے۔ الیکشن کمیشن ختم ہوتے ہی سی اے اے کا معاملہ ختم ہوجاتا ہے۔ اس مرتبہ انتخابات کے نتئاج کے بعد بی جے پی کے ساتھ ساتھ سی اے اے بھی ختم ہوجائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.