کولکاتا: مغربی بنگال کے گورنر سی وی آنند بوس کے مبینہ جنسی ہراسانی کے تنازع کے حوالے میں وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ہفتہ کو کہا کہ وہ راج بھون کے اندر کبھی نہیں جائیں گی چاہے انہیں مدعو کیا جائے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اگر مجھے مدعو کیا جائے تب بھی میں راج بھون کے اندر نہیں جاؤں گی۔ بیچ سڑک پر میں بات کرنا پسند کروں گی۔یہ ہم سب کے لئے بہتر ہوگا۔ میں نے آپ کے بارے میں جو کچھ سنا ہے۔اس کے بعد آپ کے پاس بیٹھنا درست نہیں ہو گا۔
راج بھون میں سی سی ٹی وی فوٹیج کی حالیہ اسکریننگ کا براہ راست حوالہ دیئے بغیر ممتا بنرجی نے کہا کہ انہیں اصل فوٹیج اور ایڈیٹ ویڈیو کی ایک کاپی موصول ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اسے اپنے پاس رکھی ہوں۔ سب کچھ سامنے آنا باقی ہے آج مجھے ایک اور پین ڈرائیو موصول ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ادھیر رنجن چودھری پر یوسف پٹھان کو برتری ملے گی؟
ممتا بنرجی نے یہ بھی الزام لگایا کہ ترنمول کانگریس کے لیڈروں کو مسلسل دھمکی آمیز کال موصول ہو رہی ہیں، جس میں انہیں انتخابات سے باہر نہ رہنے کی صورت میں سنگین نتائج کی تنبیہ کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم کسی سے نہیں ڈرتے۔ اگر ہم مغربی بنگال میں بائیں محاذ کی 34 سالہ طویل حکومت کو ختم کر سکتے ہیں تو ہم یقینی طور پر ملک میں بی جے پی کو اقتدار سے بے دخل کر سکتے ہیں۔