ETV Bharat / state

لائف اور میڈیکل انشورنس کے مسائل پر جی ایس ٹی واپس لینے کا مطالبہ - Mamata Banerjee Reaction

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 2, 2024, 2:28 PM IST

وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے لائف انشورنس اور ہیلتھ انشورنس پر عائد جی ایس ٹی کو ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ان دونوں اسکیموں سے عام لوگ راست جڑے ہوئے ہیں۔اس سے لوگوں کو نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

لائف اور میڈیکل انشورنس کے مسائل پر جی ایس ٹی واپس لینے کا مطالبہ
لائف اور میڈیکل انشورنس کے مسائل پر جی ایس ٹی واپس لینے کا مطالبہ ((west bengal desk))

کولکاتا:مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے لائف انشورنس اور ہیلتھ انشورنس پر عائد جی ایس ٹی کو واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اگر مرکز ہمارے مطالبے کو قبول نہیں کرتا ہے تو وہ احتجاج کے لئے سڑکوں پر اتریں گی۔

ایکس ہینڈل پر لائف انشورنس اور ہیلتھ انشورنس پر جی ایس ٹی لگانے کے حوالے سے ایک پیغام دیا گیا۔ وہاں انہوں نے لکھاکہ ہمارا مرکز میں بی جے پی کی قیادت این ڈی اے حکومت سے مطالبہ ہے کہ صحت کی اہمیت اور ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے لائف انشورنس اور میڈیکل انشورنس جیسے فوری معاملات میں پریمیم سے جی ایس ٹی واپس لیا جائے۔

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتابنرجی نے مزید لکھاکہ ’ان دو معاملات میں جی ایس ٹی سے لوگوں کو نقصان ہو سکتا ہے۔ کیونکہ اس سے لوگوں کی بنیادی ضروری ضروریات متاثر ہوتی ہیں۔ ممتا بنرجی کے مطابق اگر مرکزی حکومت عوام مخالف جی ایس ٹی واپس نہیں لیتی تو ہم احتجاج کے لئے سڑکوں اترنے پر مجبور ہو جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:چکرویو تقریر کے بعد ای ڈی کی جانب سے میرے خلاف چھاپہ مارنے کی تیاری کی جارہی ہے: راہل گاندھی

انہوں نے مزید کہاکہ بہت سے لوگوں کو اس بات کا علم نہیں تھا کہ گڈز اینڈ سروسز ٹیکس (جی ایس ٹی) لائف انشورنس اور میڈیکل انشورنس پر لگایا جاتا ہے۔ لیکن معاملہ بدھ کو ہی سامنے آیا۔ غور طلب ہے کہ مرکزی وزیر نتن گڈکری نے مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کو خط لکھ کر ان دونوں معاملات میں جی ایس ٹی واپس لینے کی درخواست کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.