ETV Bharat / state

مغربی بنگال کے گورنر کو وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کا مشورہ - Mamata Banerjee React

مغربی بنگال کے گورنر سی وی آنند بوس نے ٹی ایم سی کے 2 ایم ایل ایز پر جرمانہ عائد کیا ہے۔ ایم ایل اے نے کہا کہ انہیں راج بھون سے دو ای میل موصول ہوئے ہیں جس میں حلف برداری کی قانونی حیثیت پر سوال اٹھاتے ہوئے انہیں 500 روپے جرمانہ ادا کرنے کو کہا گیا ہے۔

مغربی بنگال کے گورنر کو وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کا مشورہ
مغربی بنگال کے گورنر کو وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کا مشورہ (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 24, 2024, 2:52 PM IST

کولکاتا: مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی ایک بار پھر ممبران اسمبلی کی حلف برداری کو لے کر ریاستی اسمبلی اور راج بھون کے درمیان جاری تنازع کو لے کر بڑا بیان دیا ہے۔ حال ہی میں ہوئے ضمنی انتخابات میں جیتنے والے چار ایم ایل ایز نے منگل کو اسمبلی میں حلف لیا۔ وزیراعلیٰ نے اسپیکر بمان بنرجی کے موقف کی تائید کی ہے ۔گورنر سی وی آنند بوس پر بھی حملہ کیا ہے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اسپیکر کی کرسی کی اہمیت، اسمبلی کے انتظامات اور رول 5 کے مطابق ایوان کی رضامندی کی بنیاد پر حلف اتفاق رائے سے لیا گیا اور کسی نے اس پر کوئی اعتراض نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی کو کچھ کہنا تھا تو وہ وہاں کہہ سکتا تھا۔اس کے بعد ممتا بنرجی نے پارلیمانی سیاست میں اپنے تجربے کے بارے میں بتایا۔

انہوں نے کہاکہ وہ سات بار ایم پی، تین بار وزیر اعلیٰ دس بار عوامی نمائندہ رہی۔ ایسے میں یاد رکھنا چاہیے کہ جس طرح آئین ہوتا ہے اسی طرح روایات بھی ہوتی ہیں۔ بہت سے معاملات میں ہم روایت کی پیروی کرتے ہیں۔ جب آئین اور روایت ایک ہو جاتی ہے تو جمہوریت کے جھنڈے تلے ایک نئی مثال قائم ہوتی ہے۔ ہندوستان کے آئین میں اس کی مثالیں موجود ہیں۔ پارلیمنٹ سے لے کر اسمبلی تک بہت سی مثالیں موجود ہیں۔

مغربی بنگال کے گورنر سی وی آنند بوس نے ٹی ایم سی کے 2 ایم ایل ایز پر جرمانہ عائد کیا تھا۔ ایم ایل اے نے کہا کہ انہیں راج بھون سے دو ای میل موصول ہوئے ہیں جس میں حلف برداری کی قانونی حیثیت پر سوالیہ نشان لگایا گیا ہے اور ان سے 500 روپے جرمانہ ادا کرنے کو کہا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:فرقہ پرست طاقتیں کسی بھی صورت میں اقتدار میں رہنا چاہتی ہے: اکھلیش یادو

اسمبلی اسپیکر بمان بنرجی نے 5 جولائی کو اسمبلی میں 2 ایم ایل اے کو حلف دلایا تھا۔ ان دو ایم ایل ایز میں رعیات حسین سرکار اور سیانتکا بنرجی شامل ہیں۔ وہیں راج بھون نے اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر آشیش بنرجی کو حلف برداری کے لیے مقرر کیا تھا۔ ایسے میں اس معاملے میں راج بھون اور حکومت آمنے سامنے آگئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.