ETV Bharat / state

بی جے پی 190 تا 195 سیٹوں پر سمٹ جائے گی: ممتا بنرجی - Lok Sabha Election 2024

Mamata Banerjee on BJP: شمالی 24 پرگنہ کے بنگاوں میں عوامی جلسے کو خطاب کرتے ہوئے ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے بی جے پی اور مرکزی حکومت پر سخت نکتہ چینی کی۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ بی جے پی صرف 195 سیٹوں پر سمٹ جائے گی۔ انڈیا اتحاد کو 315 سے زیادہ سیٹیں ملیں گی۔

بی جے پی 190 تا 195 سیٹوں پر سمٹ جائے گئ:ممتابنرجی
بی جے پی 190 تا 195 سیٹوں پر سمٹ جائے گئ:ممتابنرجی (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 13, 2024, 8:14 PM IST

بی جے پی 190 تا 195 سیٹوں پر سمٹ جائے گئ:ممتابنرجی (etv bharat)

شمالی 24 پرگنہ: مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے پیر کو اس وقت وزیر اعظم نریندر مودی پر کڑی تنقید کی جب یہاں لوک سبھا انتخابات 2024 کے پانچویں مرحلے کے دوران ترنمول کانگریس کے امیدوار بسواجیت داس کے لیے ایک ریلی سے خطاب کیا۔

ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے دعویٰ کیا کہ انڈیا اتحاد 315 سے زیادہ سیٹوں کے ساتھ ملک میں اقتدار میں آ رہا ہے۔ ممتا بنرجی نے بی جے پی کے اس بار 400 سے پار کے نعرے پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ تین مرحلوں میں جو کچھ ہوا۔ وہ بی جے پی کے لیے برا ہے۔ یہ آگے پیچھے ہوتا رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی سے سوال کیا ہے کہ کیا آپ نے نہیں کہا، اس بار 400 سے پار؟ اگر آپ دو سو پار نہیں کر سکتے تو 400 سیٹوں تک کیسے پہنچیے گا؟ اس بار انڈیا اتحاد جیتے گا۔ کل تک کے ہمارے حساب کے مطابق بی جے پی 190 سے 195 کے درمیان سمٹ جائے گی۔ ہماری پارٹی مرکز میں نئی حکومت بنانے والوں کے ساتھ رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں: عام لوگوں کے لیے قربان ہونا ہے تومیں اس کے لیے تیار یوں: یوسف پٹھان

ممتابنرجی نے کہا کہ بی جے پی سی اے اے اور این آر سی کو لے کر سیاست کر رہی ہے۔ ان سے ڈرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ ہر کوئی ملک شہری ہے۔ میں اپنے بھائیوں اور بہنوں کے حقوق کو زبردستی چھیننے نہیں دوں گی۔ یاد رکھو عام لوگوں کو چھونے سے پہلے انہیں مجھ سے مقابلہ کرنا ہوگا۔ میں عام لوگوں کے لیے ہمیشہ کھڑی ہوں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.