جھاڑگرام:مغربی بنگال کے ضلع جھاڑ گرام میں وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے بدھ کو جھارکھنڈ کے جامتارا میں ٹرین حادثے میں لوگوں کی موت پر غم کا اظہار کیا ہے۔ترنمول کانگریس کی سربراہ ان دنوں شمالی بنگال کے دورے پر ہیں۔شمالی بنگال کے اضلاع میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ لے رہیں ہیں۔
محترمہ بنرجی نے سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ میں کہاکہ ایک اور ٹرین حادثے میں لوگوں کی موت اور کئی لوگوں کے زخمی ہونے کی خبر سے افسوس ہوا۔ جھارکھنڈ میں جامتارا ہماری سرحد کے قریب ہے جہاں یہ حادثہ پیش آیا۔
انہوں نے مزید کہاکہ ہم پڑوسی ریاست کے ساتھ یکجہتی رکھتے ہیں۔ متاثرین کے اہل خانہ سے ہماری تعزیت۔ ہم بار بار ریلوے حکام پر زور دیتے ہیں کہ اس طرح کے حادثات کو روکنے کے لیے نظام کو بہتر بنایا جائے۔
یہ بھی پڑھیں:ترنمول کانگریس نے شاہجہاں شیخ کو پارٹی سے معطل کیا
قابل ذکر ہے کہ ٹریک پار کرنے کی کوشش کررہے مسافروں پر ٹرین چڑھنے سے تقریباً دو لوگوں کی موت ہوگئی۔ایسٹرن ریلوے ذرائع کے مطابق مرنے والے ریلوے مسافر نہیں تھے بلکہ ٹریک پر چل رہے تھے کہ ٹرین کی زد میں آ گئے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز جھارکھنڈ کے جامتاڑا ضلع کے جامتارا-کرماٹانڈ میں کلجھاریا کے قریب ٹرین کی زد میں آکر دو لوگوں کی موت ہو گئی، جب کہ کئی لوگوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔
یہ بھی پڑھیں:جامتاڑا میں ٹرین کی زد میں آکر دو مسافروں کی موت
جامتاڑا پولیس سپرنٹنڈنٹ نے بتایا کہ اس حادثے میں دو لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ریلوے انتظامیہ، ریلوے پولیس اور مقامی انتظامیہ موقع پر پہنچ گئی، زخمیوں کو اسپتال لے جایا جا رہا ہے۔
یواین آئی