ETV Bharat / state

سی اے اے اور این آر سی دونوں ایک ہی ہے، وزیراعلیٰ ممتا بنرجی - CAA In Bengal

Mamata Banerjee On CAA ہوڑہ ضلع میں ترنمول کانگریس کے امیدوار پرسون بنرجی کی حمایت میں تشہیری مہم کے دوران وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی دونوں ایک ہی ہے ۔دونوں میں کوئی فرق نہیں ہے ۔لوگوں کو اس سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے ورمہ شہریت جا سکتی ہے۔

سی اے اے اور این آر سی دونوں ایک ہی ہے :وزیراعلیٰ ممتا بنرجی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 13, 2024, 5:35 PM IST

سی اے اے اور این آر سی دونوں ایک ہی ہے :وزیراعلیٰ ممتا بنرجی

کولکاتا:ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح مغربی بنگال میں بھی شہریت ترمیمی قانون کے خلاف آواز بلند ہونے لگی ہے۔لوک سبھا انتخابات 2024 کو لے کر سیاسی سرگرمیوں کے درمیان شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج زور پکڑنے لگا ہے۔اسی درمیان ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے ایک بار پھر سی اے اے کو لے کر بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت پر تنقید کی ۔

ہوڑہ ضلع میں ترنمول کانگریس کے امیدوار پرسون بنرجی کی حمایت میں تشہیری مہم کے دوران وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے کہاکہ وزرات داخلہ کی وضاحت دیکھی ہے اس میں کہیں نہیں یہ لکھا ہوا ہے کہ شہریت نہیں جائے گی۔جو لوگ ملک میں رہتے ہیں انہیں ان کے لئے سی اے اے کیوں نافذ کیا جائے گا۔وہ تو پہلے سے ہی ہندوستانی شہریی ہیں۔

وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے کہاکہ پوری دنیا میں شہریت دینے کا ایک ہی قاعدہ قانون ہے لیکن بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت نے جس قانون کو نافذ کیا ہے اس سے عام لوگوں کی پریشانی بڑھ سکتی ہے۔امریکہ میں پانچ برسوں تک رہنے والوں کو گرین کارڈ دیا جاتا ہے۔دوسرے ممالک میں بھی اس سے ملتا جلتا قانون ہے لیکن ان لوگوں نے بالکل الگ ہی قانون بنا دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:آخری سانس تک بنگال میں سی اے اے نافذ ہونے نہیں دوں گی، وزیراعلیٰ ممتابنرجی

انہوں نے کہاکہ آسام میں 19 لاکھ لوگوں کا مستقبل خطرے میں ہے جن میں 13 ہندو بنگالی ہیں۔بنگلہ دیش سمیت دیگر ممالک سے آنے والے مسلمانوں کو اس سے بالکل رکھا گیا ہے۔مغربی بنگال کے باشندوں کو اس کے ذریعہ نشانہ بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔اگر حکومت مختلف ممالک کی طرح شہریت قانون پر عملدرآمد کرتی ہے تو اس سے کسی کو پریشانی نہیں ہو سکتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.