ETV Bharat / state

تیسری کلاس کا طالب علم بڑے ہو کر 'بیوقوف' بننا چاہتا ہے، بچے کا جواب وائرل - Bengal Student Wants To Be Stupid

مغربی بنگال کے بیر بھوم کے لب پور کے پرائمری اسکول میں پڑھ رہے ایک طالب علم کا اپنے مستقبل کے خواب کے حوالے سے حیران کن جواب سامنے آیا ہے۔ آپ بڑا ہو کر کیا بننا چاہتے ہیں؟ اس کا جواب دیتے ہوئے ایک مزدور کے بیٹے نے سب کو چونکا دیا۔

WEST BENGAL CLASS 3 BOY WANTS TO BE STUPID WHEN HE GROWS UP
تیسری کلاس کا طالب علم بڑے ہو کر 'بیوقوف' بننا چاہتا ہے، بچے کا جواب وائرل
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 31, 2024, 5:48 PM IST

Updated : Apr 1, 2024, 2:52 PM IST

school students viral

لب پور: مغربی بنگال کے بیر بھوم میں درجہ تین کے ایک طالب علم نے کہا کہ وہ بڑا ہو کر 'بیوقوف' بننا چاہتا ہے، کیونکہ ایک بیوقوف کسی کو دھوکہ نہیں دے سکتا۔ اس بچے کا یہ جواب سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔ بچے نے بڑی معصومیت کے ساتھ سماج کے موجودہ تانے بانے پر نہایت سنجیدہ سوالات کھڑے کر دیے۔

لب پور، بیر بھوم کے شیتلگرام پرائمری اسکول کے اس طالب علم نے کلاس ٹیچر کی جانب سے اپنے عزائم کے بارے میں پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے یہ بات کہی۔ بچے کا باپ یومیہ مزدوری کرتا ہے اور ماں گھریلو خاتون ہے۔

ٹیچر بچوں کے اس سیشن کا ویڈیو بنا رہا تھا۔ اس نے ایک کے بعد ایک بچے سے اپنے عزائم کے بارے میں بتانے کو کہا۔ دیگر سبھی طلبہ کا کہنا تھا کہ وہ ڈاکٹر، انجینئر، ٹیچر اور پولیس اہلکار بننا چاہتے ہیں۔ کچھ نے تو یہاں تک کہا کہ بڑے ہو کر فوج میں بھرتی ہونا چاہتے ہیں یا سی آئی ڈی افسر بننا چاہتے ہیں۔

اسی دوران ایک طالب علم کے جواب نے ٹیچر کو چونکا دیا۔ بچے نے کہا کہ 'میں بڑا ہو کر بیوقوف بننا چاہتا ہوں'۔ ٹیچر رپون کانتی بالا جواب سن کر حیران رہ گئے۔ انہوں نے بچے کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ 'حیرت انگیز! اگر تم بیوقوف ہوگے تو کیا تم دوسروں سے دھوکہ نہیں کھاؤ گے؟'

ایک لمحہ بھی سوچے بغیر بچے نے فوراً کہا کہ 'اگر میں خود بیوقوف ہوں تو کسی اور کو بیوقوف نہیں بنا سکتا'۔ یہ جواب ٹیچر کے لیے بالکل غیر متوقع تھا۔ ٹیچر کانتی بالا نے فوراً ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا۔ بچے کا یہ ویڈیو وائرل ہونے کی وجہ سے بدعنوانی، جھوٹ اور فریب سے دوچار موجودہ سماجی تانے بانے پر سوالات اٹھنے لگے۔ سوشل میڈیا صارفین نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ اگرچہ بچے کی خواہش انوکھی ہے، لیکن اس کا یہ جواب ایک مضبوط سماجی پیغام دیتا ہے۔

مزید پڑھیں: گیا: اقرا پبلک اسکول کے امتحان میں کامیاب طلبہ و طالبات کی حوصلہ افزائی

ویراول کے 12 طلباء نے کراٹے گریڈیشن کے امتحان میں کامیابی حاصل کی

Last Updated : Apr 1, 2024, 2:52 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.