ETV Bharat / state

ویلفیئر پارٹی آف انڈیا 4 نشستوں پر لوک سبھا انتخابات کے لیے امیدوار اتارے گی: قاسم رسول الیاس - Welfare Party of India - WELFARE PARTY OF INDIA

ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کی جانب سے آج دہلی کے پریس کلب آف انڈیا میں لوک سبھا انتخابات سے متعلق ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں پارٹی کے قومی صدر سید قاسم رسول الیاس نے حزب اختلاف کی سیاسی جماعتوں کے الائنس 'انڈیا' کی حمایت کرنے کا اعلان کیا۔

ویلفیئر پارٹی آف انڈیا 4 نشستوں پر لوک سبھا انتخابات کے لیے امیدوار اتارے گی: قاسم رسول الیاس

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 19, 2024, 8:47 PM IST

Updated : Apr 24, 2024, 12:24 PM IST

ویلفیئر پارٹی آف انڈیا 4 نشستوں پر لوک سبھا انتخابات کے لیے امیدوار اتارے گی: قاسم رسول الیاس

دہلی: ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کی جانب سے آج دہلی کے پریس کلب آف انڈیا میں لوک سبھا انتخابات سے متعلق ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں پارٹی کے قومی صدر سید قاسم رسول الیاس نے حزب اختلاف کی سیاسی جماعتوں کے الائنس 'انڈیا' کی حمایت کرنے کا اعلان کیا۔

ساتھ ہی 4 سیٹوں پر انتخابات میں اپنے امیدوار اترانے کا فیصلہ بھی پریس کانفرنس میں میڈیا کے سامنے پیش کیا۔ اس دوران سید قاسم رسول الیاس نے بتایا کہ وہ اترپردیش، مغربی بنگال اور مہاراشٹر میں چار سیٹوں پر اپنے امیدوار اتاریں گے، اس کے علاوہ باقی سیٹوں پر انڈیا الائنس کی حمایت کریں گے۔

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا 2024 کے لوک سبھا انتخابات بہت اہم ہیں۔ اس وقت ہمارا ملک ایک دو راہے پر آکر کھڑا ہو گیا ہے، اگر ایسے میں موجودہ حکومت ایک بار پھر سے اقتدار میں آتی ہے تو ہمارے ملک کی جمہوریت خطرہ میں پڑ سکتی ہے۔ ایسے میں ہمیں اسی سیاسی جماعت کی حمایت کرنی چاہیے جو ملک کی جمہوریت کو نقصان پہنچانے کے بجائے اسے برقرار رکھنے کی خواہاں ہوں۔

سید قاسم رسول الیاس نے مزید کہا کہ بی جے پی کھلے طور پر جمہوریت کو ختم کرنا چاہتی ہے اور اگر وہ اقتدار میں آتی ہے تو پھر جمہوریت بچا پانا کافی مشکل ہو جائے گا۔ ایسے میں دیگر سیاسی جماعتیں پہلے بھی مل کر سرکار چلا چکی ہیں اور ان کے دور میں جمہوریت کو ختم کرنے کی بات نہیں کی گئی بلکہ وہ مسلسل جمہوریت کی بقا کے لیے کوشاں ہیں۔

سید قاسم رسول الیاس نے آگے کہا کہ جو دشمن ہے جو چھپ کر وار کر رہا ہے وہ بھی اب واضح ہے، اس لیے اس سے نپٹنا آسان ہے۔ اس سے بات کی جا سکتی ہے لیکن بی جے پی تو بات کرنے کے لیے بھی تیار نہیں ہے ایسے میں مزید کیا امید کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں:

اگر انڈیا الائنس ہمیں بھی اپنے ساتھ شامل کر لیتا تو ہمیں کوئی ضرورت نہیں تھی اور آج ہم بھی انہیں کا حصہ ہوتے لیکن ظاہری طور پر انہوں نے ایسا نہیں کیا۔ اسی لیے اپنے چار سیٹوں پر امیدوار اتارنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مغربی بنگال میں دو سیٹوں پر اپنے امیدوار اتار رہے ہیں، ایک سیٹ ہے جنگی پور اور دوسری مرشد آباد۔ ایک سیٹ اترپردیش کے ڈومریاگنج میں اور ایک مہاراشٹر کے دھولے سیٹ سے ہمارے امیدوار انتخابات میں اتریں گے۔

Last Updated : Apr 24, 2024, 12:24 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.